سچ خبریں:فرانس کی سب سے بڑی یونینوں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں بشمول اجرت ، بے روزگاری انشورنس اور پنشن سسٹم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج (منگل) کو عام ہڑتالوں اور مظاہروں کا دن قرار دیا اور مزدوروں اور دیگر عوامی حلقوں سے احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا۔
فرانسیسی اخبار لی مونڈےکی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی یونینز مزدوروں ، ملازمین اور بے روزگاروں سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ وہ فرانسیسی صدارتی انتخابات سے چھ ماہ قبل ہڑتال اور مظاہرےکریں تاکہ انرجی کیریئر ٹیرف میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ میکرون حکومت کو نیا پنشن قانون منظور کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔
یورونیوز کے مطابق شائع شدہ اعلانات کے مطابق فرانس بھر میں ریلیوں اور احتجاجی ریلیوں کی تعداد 200 تک پہنچ جائے گی جبکہ کی بیماری کے آغاز سے قبل فرانسیسی یونینوں کی کال کے بعد 18 ماہ تک ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ یہ فرانس میں احتجاجات ایسے وقت میں ہورہے ہیں بکہ اس ملک کےصدارتی انتخابات اگلے سال اپریل میں ہونے والے ہیں،دریاں اثنااحتجاجی تحریک کے منتظمین نے سرکاری ملازمین اور فرانس میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مختلف شعبوں سے منگل (5 اکتوبر) کو ہڑتال اور ملک گیر احتجاج میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ فرانسیسی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی عام ہڑتال سے متاثر دکھائی دیتا ہے، تاہمپیرس میں شہری ٹرانسپورٹ کے کچھ عہدیداروں نے وعدہ کیا ہے کہ میٹروپولیس میں ٹریفک تقریبا نارمل رہے گی اور صرف انٹرسٹی بس ٹریفک نظام میں تھوڑا سا خلل پڑے گا۔