🗓️
سچ خبریں:جلبوع جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سے ایک جسے آج صبح صہیونی حکومت نے دوبارہ گرفتار کیا ہے، کے والد نے اپنے اور اپنے بیٹے کے درمیان آخری فون کال کی تفصیلات بتائیں۔
دنیا الوطن اخبار کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے آج اتوار کی صبح جلبوع جیل سے فرار آپریشن کے باقی دو قیدیوں ایهم کممجی اور مناضل انفیعات کو گرفتار کرلیا،رپورٹ کے مطابق ایهم کممجی کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے انہیں گرفتاری سے چند لمحے پہلے فون کیا اور کہا کہ وہ جس گھر میں ہیں اس کے مکینوں کی حفاظت کی خطر ہتھیار ڈال دیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت نے ان کے بیٹے کے بارے میں خاندان کو کوئی معلومات فراہم نہیں کیں اور یہ کہ وہ اسلحہ نہ ہونے کے باوجود وہ جنین تک پہنچنے میں کامیاب رہا، ایهم کے والد نے گھر کے مالکان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نےان قیدیوں کو تقریبا دو ہفتوں تک اپنے گھر میں رکھا،انھوں نے مزید کہاکہ خدا کا شکر ہے کہ وہ جیل سے باہر رہے اور دو ہفتوں کے لیے آزاد رہے۔
ایهم کے والد کا کہنا تھا کہ اپنے بیٹے کی شادی اوراس کے بچے دیکھنے کے لیے زندہ رہوں گا، صہیونی میڈیا کے مطابق صیہونی خفیہ تنظیم شباق نے اس گھر کی نشاندہی کی جہاں قیدی قیام پذیر تھے اوران کی مدد کرنے والے دو دیگر افراد کوبھی گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ 6 ستمبر کو چھ فلسطینی قیدی مقبوضہ شمالی فلسطین میں واقع ہائی سکیورٹی جیل جلبوع میں سرنگ کھود کر جیل سے فرار ہو گئےجس کے بعد صہیونی حکومت نے فورا ہی ان قیدیوں کی تلاش شروع کی اور مبینہ طور پر سرچ آپریشن پر 30 ملین ڈالر سے زائد خرچ کیے،یادرہے کہ چار دیگر زیر قیدیوں محمد العارضه ، محمود العارضه ، زکریا زبیدی اور یعقوب القادری کو گزشتہ ہفتے کے آخر میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
میرین لی پین کی روس کے خلاف فرانسیسی حکومت کی پابندیوں پر تنقید
🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی
ستمبر
کیا گستاخی کے محض الزام پر کسی کو قتل کرنا صحیح ہے؟:ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم
🗓️ 23 جون 2024سچ خبریں: رئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہا
جون
بجٹ ہماری پالیسی اور فیصلوں کی عکاسی کرے گا
🗓️ 5 جون 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد
جون
پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش اور یوکرین کو بچانے کے لیے مغرب کی حکمت عملی
🗓️ 8 مئی 2023سچ خبریں:کریملن محل میں روسی صدر کو قتل کرنے کے لیے منگل
مئی
واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان کشیدگی ابھی عروج پر نہیں پہنچی: روسی سفیر
🗓️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکہ اور ماسکو کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے
اکتوبر
اکثر فرانسیسیوں کی ہڑتال جاری
🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ فرانسیسی
مارچ
فلسطینی دفاع مقدس کے میدان سے کبھی نہیں نکلیں گے: خطیب مسجد اقصیٰ
🗓️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: غزہ میں مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے
جنوری
سندھ میں کورونا پابندیاں مزید دو ہفتے برقرار رہیں گی
🗓️ 22 مئی 2021سندھ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا
مئی