میانمار فوج کے کمانڈر جنگی مجرم ہیں؛ اقوام متحدہ کا اعلان

میانمار

🗓️

سچ خبریں:میانمار میں فوجی بغاوت کے سلسلہ میں رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد اقوام متحدہ نے اس ملک کی فوج کے کمانڈر کو جنگی مجرم قرار دے دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل باچلہ نے کہا ہے کہ میانمار کے فوجی اہلکاروں نے عوام کے سلسلے میں کھلی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے، انھوں نے اپنے فضائی حملوں میں بھاری ہتھیاراستعمال کئے ہیں اور زیادہ آبادی والے علاقوں میں عام شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے ۔

میشل باچلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اکثر افراد کے سروں پرگولی ماری گئی ہے اور جنھیں گرفتار کیا انھیں تاحد مرگ تشدد کا نشانہ بنایا گیا یا انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کیا گیا،تاہم میانمار کی فوج کے ترجمان نے ابھی تک اس رپورٹ پرکوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ جب یہی فوج روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی تھی اور انھیں اپنے ہی گھروں سے نکلنے پر مجبور کر رہی تھی تب اقوام متحدہ سمیت کسی بھی عالمی ادارے کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور اپنے وطن سے بے گھر ہونے والے مسلمان بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور پناہ گزین کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جہاں انھیں طرح طرح کے مصایب جھیلنا پڑ رہے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

عمران خان اور مریم نواز کی ٹوئٹر پر لفظی جنگ

🗓️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کے سیاسی میدان جنگ کا ’ٹوئٹر محاذ‘ گزشتہ

معاشی ماہرین نے روپے کی بےقدری کا ذمہ دار ’گرے مارکیٹ، آئی ایم ایف‘ کو ٹھہرا دیا

🗓️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز نے ڈالر کے مقابلے

آرمی چیف کے تقرر کا عمل شروع ہوچکا جو 25 نومبر تک مکمل ہوجائے گا، خواجہ آصف

🗓️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

اسرائیلی فورسز کا ایک بڑا گروپ غزہ کے اندر لڑنے کے لیے تیار نہیں 

🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:قابض حکومت کی فوج کے ریزرو دستوں کے بارے حکومت کے

قدس کی مزاحمتی کارروائی صہیونیوں کے جرائم کا فطری ردعمل ہے: حماس

🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں

بھارت میں تعلیمی ادارے انتہاپسندی کی زد میں، مودی پر تنقید کرنے والے نامور دانشور سے جبرا استعفیٰ لے لیا

🗓️ 22 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں اب تعلیمی ادارے بھی انتہاپسندی کی

میر واعظ کی طرف سے بجلی کے بحران پر قابض انتظامیہ پر کڑی تنقید

🗓️ 26 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل

صدرمملکت کی جانب سے معذور افراد کیلئے اسٹیٹ بینک پالیسی کا اجرا

🗓️ 22 جون 2021کراچی(سچ خبریں) صدر مملکت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معذور افراد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے