?️
سچ خبریں:ماسکو نے بارہا سویڈن اور فن لینڈ کے نیٹو میں شامل ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ مغربی بلاک شمالی اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم میں دونوں ممالک کے الحاق میں تیزی لانے کے بارے میں سوچتے ہوئے روس کے خلاف صف آرا ہے۔
ٹائمز آف انگلینڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ سویڈن اور فن لینڈ اس موسم گرما تک نیٹو میں شامل ہو جائیں گے، تاہم یہ جلد بازی یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کا نتیجہ بتائی جاتی ہے جب کہ ماسکو اس سے قبل دونوں ممالک کو نیٹو میں شمولیت کے عسکری اور سیاسی نتائج سے خبردار کر چکا ہے۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ نیٹو میں نارڈک ممالک کی رکنیت شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں زیر بحث موضوعات میں سے ایک تھی، یاد رہے کہ اگرچہ سویڈن اور فن لینڈ دونوں نے 1990 کی دہائی سے نیٹو کے ساتھ کام کیا ہے تاہم وہ کبھی بھی اس کے رکن نہیں رہے۔
درایں اثنا سویڈن کی وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے حال ہی میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ میں یہ بالکل واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ سکیورٹی کے معاملات میں، سویڈن اپنی پالیسی کا انتخاب آزادانہ طور پر کرے گا جبکہ یہ بات بھی اہم ہے کہ فن لینڈ کی روس کے ساتھ 1340 کلومیٹر طویل زمینی سرحد ہے جو یورپی یونین کے رکن ممالک اور روس کے درمیان طویل ترین مشترکہ سرحد ہے، اس حساب سے اس ملک کا نیٹو سے الحاق ماسکو کے مفادات کے لیے براہ راست خطرہ سمجھا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
قیدی تڑپ تڑپ کر مر گیا،کوئی پوچھنے والا نہ تھا
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کی سنٹرل جیل کےایک سیاسی قیدی کی تڑپ تڑپ کو
اپریل
صدر مملکت نے ٹک ٹاک پر پیغام جاری کر کے اپنی موجودگی کا اظہار کیا
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری
جولائی
بھارت اور پاکستان کے درمیان براہِ راست مذاکرات ضروری ہیں:روس
?️ 4 جون 2025سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پاکستانی وزیر اعظم کے معاون
جون
بجٹ گمراہ کن اور فراڈ ہے، عوام کے گلے پر چھری پھیری گئی، عمر ایوب خان
?️ 18 جون 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی
جون
داعش کا میڈیا و لاجسٹک انچارج پاکستان-افغانستان سرحد سے گرفتار
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:داعش کے اہم رہنما اور ترکی کے شہری اوزگور آلتون
جون
وائٹ ہاؤس میں ایران کے معاملات کا نگراں مقرر
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز المانیتور کے ساتھ ایک
اپریل
جنرل عاصم منیر کے علماء اور مشائخ کانفرنس سے خطاب پر وزیرِ اعظم کا ردعمل
?️ 8 اگست 2024 سچ خبریں:وزیر اعظم شہباز شریف نے علماء اور مشائخ کانفرنس سے
اگست
یورپی کمیشن اور کونسل کے صدر کی بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ چین اور یورپی یونین
جولائی