?️
سچ خبریں:غزہ میں جاری انسانی بحران اور صہیونی جارحیت کے سائے میں اسرائیلی خفیہ ادارہ موساد ایک خطرناک اور مذموم منصوبے پر کام کر رہا ہے، جس کا مقصد قحط، بھوک اور محاصرے کا شکار فلسطینی نوجوانوں کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے جاسوسی کے جال میں پھانسنا ہے۔
فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق، موساد نے غزہ سے محفوظ اخراج کی پیشکش کو جاسوسی کا ذریعہ بنا دیا ہے۔
تحقیقات کے مطابق، ایک مشکوک گروہ جو خود کو آویخای کی ٹیم کہتا ہے، ایک یہودی وکیل یورام یعودا کے نام پر غزہ کے رہائشیوں کو جھانسہ دے رہا ہے کہ وہ غزہ سے نکلنے میں ان کی مدد کر سکتا ہے۔
حالانکہ یہ وکیل صرف طلاق اور خاندانی معاملات کا ماہر ہے اور مہاجرین یا قانونی انخلا کے معاملات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ، پھر بھی اس کا فون نمبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔
فون پر بات کرنے والے افراد عربی زبان میں مہارت رکھتے ہیں اور ظاہر ہوتا ہے کہ وہ موساد کے افسران ہیں، جو رابطہ کرنے والوں سے شناختی معلومات، خاندان اور پڑوسیوں کے نام، محلّے کی تفصیلات مانگتے ہیں یہ سب واضح طور پر جاسوسی معلومات کے دائرے میں آتا ہے۔
فلسطینی مصنفہ بیسان محمود نبهت کے مطابق، غزہ کے بعض شہریوں کو ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی اسرائیلی کیپٹن سے رابطہ کریں تاکہ نیتساریم کراسنگ کے ذریعے انہیں غزہ سے نکالا جا سکے، یہ سب ایک وسیع اسرائیلی پروپیگنڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد غزہ کے نوجوانوں کو موساد کے جال میں پھنسانا ہے۔
حکومتِ غزہ نے ایک بیان میں اس منصوبے کو واضح طور پر صہیونی سازش قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ یہ جھوٹی پیشکشیں فلسطینی عوام کی استقامت کو توڑنے اور قومی بیداری کو کمزور کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
یہ جعلی معلومات اور فون نمبرز موساد کے آلہ کار ہیں جن کے ذریعے جوانوں کو ایجنٹ بنانے، گرفتار کرانے یا قتل کرانے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔
حکومت نے واضح کیا کہ بیرونِ ملک روانہ ہونے والے افراد میں صرف مریض اور زخمی شامل ہیں، جن کے لیے کرم ابو سالم کراسنگ سے باضابطہ انتظام کیا گیا ہے، جبکہ باقی تمام دعوے جھوٹ اور پروپیگنڈا ہیں۔
بیان کے آخر میں حکومتِ غزہ نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان زہریلی مہمات سے ہوشیار رہیں، غزہ چھوڑنے کا جھوٹا خواب دکھا کر غدار بنانے کی صہیونی کوششیں دراصل ان کی شکست کا اعتراف ہے کہ وہ مزاحمتی قوت کو براہِ راست شکست دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔
موساد کا یہ منصوبہ ایک دھوکہ ہے، جس کی قیمت ایجنٹی، گرفتاریاں، اذیتیں اور حتیٰ قتل ہو سکتی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
حنظلہ غزہ کے قریب، درجنوں اسرائیلی ڈرونز کی کشتی پر پرواز
?️ 26 جولائی 2025حنظلہ غزہ کے قریب، درجنوں اسرائیلی ڈرونز کی کشتی پر پرواز بحرِ
جولائی
گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کا بڑا کردار
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ انتخابات
مارچ
7کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے
?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے
ستمبر
سینیٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز کی رکنیت معطل
?️ 18 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان
فروری
سید حسن نصراللہ صیہونیوں کے لیے کیا منصوبہ بندی کر رہے ہیں:اسرائیلی میڈیا کی زبانی
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ
جون
تیونس کے صدر: مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ ہے
?️ 31 اگست 2023سچ خبریں: تیونس کے صدر نے اعلان کیا کہ مسئلہ فلسطین پوری
اگست
مزاحمتی تحریک اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی قطر کی نئی پیشکش
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے فلسطینی مزاحمت اور صیہونی حکومت کے
جنوری
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی
?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ کے
دسمبر