ممکن ہے آئندہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کروں:ٹرمپ

ٹرمپ

?️

ممکن ہے آئندہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کروں:ٹرمپ
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر آئندہ چند دنوں میں اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کے معاہدے پر دستخط کیے۔
ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ اکسیوس سے گفتگو میں کہا مجھے اسرائیلی پارلیمنٹ (کنسٹ) میں خطاب کے لیے مدعو کیا گیا ہے، اور اگر وہ چاہیں تو میں ضرور وہاں تقریر کروں گا۔یہ دن اسرائیل اور دنیا کے لیے تاریخی ہے
ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔آج اسرائیل اور پوری دنیا کے لیے ایک عظیم دن ہے۔ بی بی (نیتن یاہو) بہت خوش ہیں، اور انہیں ہونا بھی چاہیے۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے، جس کے لیے پوری دنیا  حتیٰ کہ وہ ممالک بھی جو پہلے دشمن تھے  اکٹھے ہوئے۔
غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر اسرائیلی اور فلسطینی وفود کے درمیان غیر مستقیم مذاکرات مصر کے شہر شرم الشیخ میں پیر 6 اکتوبر 2025 سے شروع ہوئے۔ان مذاکرات میں امریکی نمائندے جیرڈ کشنر  اور اسٹیو وٹکاف (امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ) بھی شریک تھے۔
ٹرمپ نے بدھ کی شب (8 اکتوبر 2025) اعلان کیا مجھے فخر ہے کہ اسرائیل اور حماس نے ہمارے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں۔ تمام قیدی جلد رہا کیے جائیں گے اور اسرائیل اپنی افواج کو متفقہ حد تک پیچھے ہٹائے گا۔ یہ پائیدار اور منصفانہ امن کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
امریکی صدر نے قطر، مصر اور ترکی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا:ہم ان ثالث ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس تاریخی اور بے مثال کامیابی میں ہمارا ساتھ دیا۔ واقعی خوش نصیب ہیں وہ جو امن قائم کرتے ہیں۔
ٹرمپ نے 29 ستمبر 2025 کو اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں 20 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا، جس میں جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے، اور غزہ کی تعمیرِ نو جیسے نکات شامل تھے۔
اگرچہ امریکہ اور اسرائیل اسے “امن کی بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں، لیکن فلسطینی گروہوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس منصوبے پر شدید تنقید کی ہے۔
فلسطینی تنظیم حماس نے 3 اکتوبر کو اپنے جواب میں مشروط طور پر اس منصوبے کی بعض شقوں سے اتفاق کیا اور کہا کہ غزہ کی آئندہ انتظامیہ اور فلسطینی عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی مزاحمتی کارروائی کے بعد غزہ پر جنگ مسلط کی تھی، جس کے نتیجے میں اب تک 66 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ غزہ کا بیشتر حصہ تباہ اور انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

بلگراد میں صربیا کے خلاف دسیوں ہزار مظاہرین کا احتجاج

?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:صربیا کے دارالحکومت میں دسیوں ہزار افراد ایک بار پھر سڑکوں

چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:     کل پیر کو  سی ان ان کو انٹرویو دیتے

تل ابیب غزہ کی نصف حصے پر قبضہ اور آبادی کو بے دخل کرنے کی منصوبہ بندی

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: ایک فلسطینی ذرائع نے فرانسیسی خبر ایجنسی سے بات چیت میں

حزب اللہ نے ایک اسرائیلی کواڈکوپٹر کو سرنگوں کر دیا۔

?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:حزب اللہ کے جوانوں نے لبنانی فضائی حدود میں دراندازی کرنے

ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے:فواد چوہدری

?️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا

عام انتخابات: 3 ہزار 200 سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) آئندہ ماہ 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد

غزہ میں قتل عام اور بھوک کا ذمہ دار اور نیتن یاہو اور اس کی کابینہ ہے

?️ 21 جولائی 2025غزہ میں قتل عام اور بھوک کا ذمہ دار اور نیتن یاہو

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی 

?️ 16 اکتوبر 2025پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی ہانگ کانگ کے روزنامہ ساوتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے