?️
ممکن ہے آئندہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کروں:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر آئندہ چند دنوں میں اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کے معاہدے پر دستخط کیے۔
ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ اکسیوس سے گفتگو میں کہا مجھے اسرائیلی پارلیمنٹ (کنسٹ) میں خطاب کے لیے مدعو کیا گیا ہے، اور اگر وہ چاہیں تو میں ضرور وہاں تقریر کروں گا۔یہ دن اسرائیل اور دنیا کے لیے تاریخی ہے
ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔آج اسرائیل اور پوری دنیا کے لیے ایک عظیم دن ہے۔ بی بی (نیتن یاہو) بہت خوش ہیں، اور انہیں ہونا بھی چاہیے۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے، جس کے لیے پوری دنیا حتیٰ کہ وہ ممالک بھی جو پہلے دشمن تھے اکٹھے ہوئے۔
غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر اسرائیلی اور فلسطینی وفود کے درمیان غیر مستقیم مذاکرات مصر کے شہر شرم الشیخ میں پیر 6 اکتوبر 2025 سے شروع ہوئے۔ان مذاکرات میں امریکی نمائندے جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکاف (امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ) بھی شریک تھے۔
ٹرمپ نے بدھ کی شب (8 اکتوبر 2025) اعلان کیا مجھے فخر ہے کہ اسرائیل اور حماس نے ہمارے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں۔ تمام قیدی جلد رہا کیے جائیں گے اور اسرائیل اپنی افواج کو متفقہ حد تک پیچھے ہٹائے گا۔ یہ پائیدار اور منصفانہ امن کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
امریکی صدر نے قطر، مصر اور ترکی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا:ہم ان ثالث ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس تاریخی اور بے مثال کامیابی میں ہمارا ساتھ دیا۔ واقعی خوش نصیب ہیں وہ جو امن قائم کرتے ہیں۔
ٹرمپ نے 29 ستمبر 2025 کو اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں 20 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا، جس میں جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے، اور غزہ کی تعمیرِ نو جیسے نکات شامل تھے۔
اگرچہ امریکہ اور اسرائیل اسے “امن کی بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں، لیکن فلسطینی گروہوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس منصوبے پر شدید تنقید کی ہے۔
فلسطینی تنظیم حماس نے 3 اکتوبر کو اپنے جواب میں مشروط طور پر اس منصوبے کی بعض شقوں سے اتفاق کیا اور کہا کہ غزہ کی آئندہ انتظامیہ اور فلسطینی عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی مزاحمتی کارروائی کے بعد غزہ پر جنگ مسلط کی تھی، جس کے نتیجے میں اب تک 66 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ غزہ کا بیشتر حصہ تباہ اور انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکہ اسرائیل کے رویے پر پردہ ڈال رہا ہے: روس
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے ایک
جنوری
یورپی پارلیمانی وفد کا پاکستان سے انسانی حقوق سے متعلق قانون سازی میں تیزی کا مطالبہ
?️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا دورہ کرنے والے یورپی پارلیمنٹ کے
ستمبر
یونیسیف کی جانب سے افغانستان کے صحت اور تعلیم کے لیے 21 ملین ڈالر کی امداد
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے افغانستان کے صحت
مارچ
ایف بی آر کے نئے چیر مین مقرر
?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ٹیکس بیس کو وسیع کرنے اور آٹومیشن
اپریل
حکومت کا ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک بھر میں بجلی و گیس
مارچ
امریکہ کے ساتھ اگلا مرحلہ، شاید اسٹارٹ نو معاہدے پر بات چیت ہو: پیوٹن
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: ولادیمیر پیوٹن، صدر روس، نے جمعرات کے روز ایک اعلیٰ
اگست
سیکڑوں بین الاقوامی تنظیموں اور شخصیات کی غزہ کے حوالے سے یمن کے مؤقف کی حمایت
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: غزہ کے حوالے سے یمن کے مؤقف کی حمایت میں
جون
وزیر اعظم نے گوہر تابش کا استعفی قبول کر لیا
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم
ستمبر