🗓️
سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے بن گوریون ہوائی اڈے کے قریب زبردست آگ لگنے کی اطلاع دی۔
صہیونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین کے بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب زبردست آگ لگنے اور قریبی مکانات کے انخلا کی اطلاع دی ، صہیونی ٹی وی چینل 13 نے آج (اتوار ، 2 مئی) کو اطلاع دی کہ ہوائی اڈے کے قریب زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے اور آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوع کے قریب صہیونی بستی زیتان میں واقع مکانات کو خالی کر رہا ہے، صہیونی اخبار یدیؤتھ آہرانوٹ کی نیوز سائٹ نے بھی جائے وقوع کے قریب واقع مکانات کے انخلاء کے بارے میں ایک فوری خبر میں ہ لکھا ہے کہ جب یہ خبر دی جارہی تھی اس وقت تک فائر فائٹرز آگ پر قابو نہیں پاسکے ۔
کیونکہ ابھی تک آگ کی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور تفصیلات دستیاب نہیں ہیں اس لیے حادثےکی پہلی تصاویر ہی سوشل میڈیا پر دوبارہ شائع کی جا رہی ہیں،واضح رہے کہ بن گوریون ہوائی اڈہ صیہونی حکومت کا سب سے بڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے جو لاڈشہر کے نواح میں اور تل ابیب سے 15 کلومیٹر کی دوری پرجنوب مشرق میں واقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس ہوائی اڈے کا نام صیہونی حکومت کے پہلے وزیر اعظم ڈیوڈ بن گوریون کے نام پر رکھا گیا ہے نیز اس اڈے پر صیہونی فضائیہ کی 27 ویں بٹالین اسکواڈرن تعنات ہے۔
مشہور خبریں۔
دہشتگردی سے متعلق ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے: شیخ رشید
🗓️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں
جنوری
مریم نواز نے الیکشن کمیشن سے کیا اہم مطالبہ
🗓️ 20 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی
فروری
افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ ہوئے مگر دہشت گرد گروہ کنٹرول نہیں کیے جاسکے، نگران وزیراعظم
🗓️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ افغانستان
اکتوبر
صدرمملکت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش
🗓️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کورونا کی ڈیلٹا قسم
جولائی
ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری
🗓️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز
جولائی
یمن میں ایک اور ہیروشیما
🗓️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:یمن پر حملے کے آغاز کے بعد سےاب تک سعودی اتحاد
جولائی
صیہونی حکومت مغربی کنارے میں نسل پرستی کا نظام نافذ کر رہی ہے
🗓️ 7 ستمبر 2023سچ خبریں: موساد کے سابق سربراہ نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت
ستمبر
اردن کے بادشاه کی اقوام متحدہ کے اجلاس میں فلسطینیوں کی حمایت
🗓️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں اردن
ستمبر