?️
سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اتوار کی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر ام الفہم میں ایک صحافی کو قتل کرنے کی اطلاع دی ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق صحافی نضال اغباریہ کو مقبوضہ شہر ام الفہم میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا، ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق متذکرہ صحافی کو اتوار کے روز گولی ماری گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ، آخرکار اس کی جان بچانے کی کوششیں کارگر ثابت نہ ہوسکیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق اغباریہ کو جسم کے اوپری حصے میں گولی لگی جس کے باعث وہ شہید ہو گئے، یاد رہے کہ اس رپورٹر کے گھر پر بھی جون 2021 میں حملہ کیا گیا تھا
قابل ذکر ہہے کہ اس صحافی کی موت کے ساتھ ہی 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں اس سال کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 72 ہو گئی ہے،تاہم ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس صحافی کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، واضح رہے کہ صہیونی فوج نے گزشتہ تین ماہ کے دوران شیرین ابو عاقلہ سمیت کم از کم دو فلسطینی صحافیوں کو براہ راست فائرنگ کر کے شہید کر دیا اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی رہی۔
مشہور خبریں۔
نیوزی لینڈ کے بدترین مانسون نے ہزاروں افراد کو بے گھر کیا
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:سمندری طوفان گیبریل اتوار کو شروع ہوا اور شمالی جزیروں کے
فروری
پاکستان نے کیا بلیسٹیک میزائل کا کامیاب تجربہ
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان فوج نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے بتایا کہ
مارچ
افغان مہاجرین کا پاکستان سے اخراج، وجہ ؟
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:نارویجن ریفیوجی کونسل، ڈنمارک ریفیوجی کونسل اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے
نومبر
شام کے خلاف سازش پر امریکہ کے 500 بلین ڈالر خرچ:عطوان
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے تجزیہ نگار نے میدانی مشاہدات کا حوالہ دیتے
مئی
فیس بک پر 12 ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد
?️ 22 اکتوبر 2021لندن(سچ خبریں) فیس بک کو حکم کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی
اکتوبر
امریکہ کی یمنیوں کے بجائے سعودی جارحوں کی حمایت
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے یمن پر جارحیت کے سلسلہ میں سعودی
دسمبر
ہم ناکامی سے ایک قدم دور ہیں: سابق صیہونی وزیر اعظم
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے اعتراف
ستمبر
شام میں فوجی کارروائیوں کے لیے ترکی کی قومی سلامی کونسل کی ہری جھنڈی
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:رجب طیب اردگان کے شام میں فوجی کارروائیوں کے بارے میں
مئی