سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ حال ہی میں یقینی طور پر ہجرت کرنے کے لیے دوسرے ممالک کے پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے صیہونیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
صیہونی اخبار یدیوت احرونٹ نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی تارکین وطن میں دوسرے ممالک کی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست گزاروں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
اس رپورٹ میں Itmar Eichner نے تاکید کی ہے کہ حالیہ واقعات اور اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں اسرائیلیوں کی شدید تشویش کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کی شہریت کے لیے درخواست دہندگان میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
رپورٹ میں اس میدان میں سرگرم وکلاء کے حوالے سے تاکید کی گئی ہے کہ اس رجحان کی شدت کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ اسرائیل سے فرار کرنے کی کوشش کرنے والے لوگوں کی تعداد میں ماضی کے مقابلے مین دسیوں نہیں بلکہ سینکڑوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس سلسلہ میں ہر وکیل کو روزانہ 5 سے 6 درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔
صیہونی اخبار نے زور دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل سے اپنا سرمایہ دوسرے ممالک منتقل کرنے یا دیگر ممالک کی شہریت حاصل کرنے کی درخواست کرنے والوں میں صرف بائیں بازو اور نیتن یاہو کے مخالف نہیں ہیں بلکہ ان میں عدالتی تبدیلیوں کے حامی بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نیب ترامیم سماعت: عمران خان کے وکیل کو کل تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت
دسمبر
کشمیریوں کو بدترین بھارتی مظالم کا سامنا ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس
مارچ
غزہ جنگ بندی کا دوسرا دن ؛ اسرائیلی سیکورٹی نظام کی ناکامی
جنوری
سینئر وکیل عبدالرزاق شر کی ’ٹارگٹ کلنگ‘ کے ذمہ دار عمران خان ہیں، عطااللہ تارڑ
جون
یمنی انصاراللہ کا امریکی ایف-16 طیارے پر میزائل حملہ
فروری
Grab tackles Jakarta’s odd-even license plate policy with special algorithm
ستمبر
اسلام آباد پولیس کی خاتون افسر آمنہ بیگ بین الاقوامی اوارڈ کے لئے نامزد
دسمبر
بحرینی استقامت نے صہیونی حنوکا کی تقریب منسوخ کی
دسمبر