?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ کاروائی کرنے شخص کے اہل خانہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ کاروائی کرنے والے فادی ابو شخیدم کی بیٹی کی تصویر شائع ہوئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے صہیونی فوج نے حراست میں لے لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہادت طلبانہ کاروائی کرنے والے شخص کی لڑکی کی عمر 12 سال سے کم بتائی جاتی ہے، ادھر صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ کاروائی کرنے والے شخص اہلیہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ ابوشخیدم کی اہلیہ پہلے اردن میں تھیں تاہم مغربی کنارے میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی فورسز نے انہیں گرفتار کر لیاجس کے بعد فی الحال ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، بعض ذرائع نے بتایا کہ صہیونیوں نے شیخدم کے بیٹے اور بھائی کو بھی گرفتار کر لیا۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کی صبح القدس کے پرانے حصے میں مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں میں سے ایک کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ کے دوران فادی ابو شخیدم نامی فلسطینی نے صیہونی عسکریت پسندوں پر فائرنگ کی، اس واقعے میں ایک صہیونی ہلاک اور تین فوجیوں سمیت چارافراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یادرہے کہ شہادت طلبانہ کاروائی کرنے والے فلسطینی کو صیہونی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا،قابل ذکر ہے کہ اس آپریشن میں دو فلسطینیوں نے حصہ لیا جن میں سے ایک شناختی آپریشن کا ذمہ دار تھا اور دوسرا ایگزیکٹو تھاجس کے بعد صہیونیوں نے فوری طور پر مسجد اقصیٰ اور قدس کے پرانے حصے کے تمام داخلی راستوں کو بند کر دیا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی ٹیلی ویژن کے نقطہ نظر سے سید حسن نصر اللہ کا اہم ترین جملہ
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے آج
اگست
قومی مفاد کے تحفظ کے لئے طالبان سے مسلسل رابطے میں ہیں: آئی ایس پی آر
?️ 21 ستمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا
ستمبر
پتھر سے سیف القدس تک
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:آج صیہونی حکومت کو ایسے فلسطینیوں کا سامنا ہے جو خود
اگست
عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت
?️ 28 مئی 2022پشاور(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو
مئی
امریکہ ایران کے خلاف اپنی غلطیوں کو درست کرے: چین
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری
جولائی
بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں جاری، امریکا نے شدید تشویش کا اظہار کردیا
?️ 31 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند جماعت بی جے پی
مارچ
غزہ کے ساتھ دنیا کی غداری
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے تمام ممالک پر زور
دسمبر
سعودی عرب میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںانسانی حقوق کی بہت سی تنظیموں نے سعودی عرب کی کھیلوں
اپریل