?️
سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پردہشتگردانہ کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے علی الصباح کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا،مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کے شمالی قصبے خاراس میں ایک سابق فلسطینی اسیر یوسف الحروب کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا جبکہ ایک اور سابق اسیر رامی الکسار کو تفتیش کے لئے طلب کیا۔
الخلیل کے جنوب میں یطہ قصبے میں اسرائیلی آپریشن کے دوران شہری ماہر عواد کو گرفتار کر لیا گیا،اس کے علاوہ بیت لحم میں الدھیشہ مہاجر کیمپ سے ایک فلسطینی نوجوان اودے ابو یابس کو گرفتار کر لیا گیا۔
درایں اثنا اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے حسن قصبے پر بھی دھاوا بولا اور سابق اسیر جمال حمامرہ اور ا نکے بھائی علی کے گھروں کی زبردستی تلاشی لی،اس کے علاوہ نابلس میں اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے اسیر امجد علیوی کے گھر پر بھی چھاپا مارا۔
فلسطینی شہر البریح میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے دھاوے کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں نے مزاحمت کی اور جھڑپوں کاسلسلہ شروع ہو گیا،تاہم اس موقع پر کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،یادرہے کہ گزشتہ رات صیہونی پولیس فورسز نے بیت المقدس ے علاقے عیساویہ میں ایک ورکشاپ پر حملہ کرتے ہوئے فلسطینی نوجوان علی عبید کو کام کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
مشہور خبریں۔
شام میں صیہونی جارحیت جاری ہے
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: شام کے خلاف صیہونی جارحیت کے جاری رہنے کی خبر
اگست
تل ابیب کا شام کے فوجی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا منصوبہ
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: کان ٹی وی کے رپورٹر امیشائی اسٹین نے سوشل نیٹ
دسمبر
اسرائیلی جیل میں فلسطینی جوان کی شہادت پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا
?️ 23 جولائی 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیلی جیل میں فلسطینی جوان کی شہادت پر انسانی
جولائی
روس کے خلاف 4 بلین ڈالر کا منصوب
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی کانگریس نے اس ملک کے دفاعی بجٹ کی منظوری
دسمبر
میں نیتن یاہو کو مار ڈالوں گا: صیہونی پائلٹ
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے پائلٹ زئیف راز جنہوں نے 1981 میں عراقی
فروری
وزیر اعظم کا کراچی کا دورہ
?️ 13 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے
اپریل
پاکستان اور چین کی دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے:بلاول بھٹو
?️ 14 مئی 2022 (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے خارجہ اُمور بلاول بھٹو زرداری کا کہنا
مئی
غزہ کی جنگ نے اسرائیل کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا
?️ 6 ستمبر 2025 غزہ کی جنگ نے اسرائیل کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا
ستمبر