سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی دشمنانہ کاروائیوں کا سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے چھ افراد کو بغیر کسی الزام کے گرفتار کر لیا۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحانہ کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اسی سلسلے میں صہیونی ملیشیا نے مغربی کنارے پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے پر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ صیہونیوں نے جھڑپوں کے دوران چھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا،ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری واقعات کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینیوں پر نئی شرائط مسلط کرنے کی کوششوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے،بیان میں صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے اس خطرناک سطح پر جرائم ہم سے اس پر سخت ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ فطری بات ہے کہ ان جرائم کا تسلسل حالات کو مزید کشیدہ بنا دے گا،بیان میں مزید کہا گیاکہ صیہونی حکومت یروشلم اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم کے نتائج کی ذمہ دار ہے، ہم صیہونیوں کو ان کے ماضی کے جرائم کی ادائیگی کے بجائے اب نئے جرائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب میں یمنی نوادرات کی فروخت
اگست
مغرب ہمیں بغیر کسی شرط کے ایف 35 دے: ترکی
مارچ
وزیر اعظم خود مہنگائی کو دیکھ رہے ہیں
اکتوبر
مغربی ممالک روس کے ساتھ فوجی تصادم کے خواہاں نہیں
فروری
حزب اللہ شمالی محاذ پر صیہونیوں کو کیسے چنے چبوا رہی ہے؟
جنوری
یوکرین کبھی روس سے جنگ نہیں جیت سکتا:امریکی نائب صدر
اپریل
دفتر میں آخری دن ہے، پھر روانہ ہوجاؤں گا، نواز شریف کی لندن میں گفتگو
اکتوبر
اکستان کے مسائل عارضی ہیں اور انہیں زبردستی حل کیا جارہا ہے:اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اگست