🗓️
سچ خبریں:مغربی کنارے میں کچھ ہی گھنٹے کے اندر متعدد صیہونی مخالف کارروائیوں کا مشاہدہ کیا گیا۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ الاقصی شہداء بٹالینز اور امجد الفاخوری شہداء کمپلیکس کے مجاہدین کی شرکت کے ساتھ ترسیلا کی بستی میں تعینات فورسز جو کہ جنین کے قریب جبع کے علاقے میں فلسطینیوں کی اراضی پر واقع ہے، کے خلاف آپریشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یاد رہے کہ اس آپریشن کے چند منٹ بعد نابلس سے خبر آئی کہ اسی طرح کی کارروائی نابلس میں واقع ایتمار نامی تارکین وطن دوست بستی کے قریب ہوئی ہے جس کے بارے میں پہلے تو صیہونیوں نے دعویٰ کیا کہ اس آپریشن کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن کچھ ہی لمحوں بعد وہ تسلیم کرنے پر مجبور ہوئے اور اعلان کیا کہ صیہونی چھاتہ بردار یونٹ کا ایک فوجی زخمی ہوا ہے جسے بیلنسن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
در ایں اثنا صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے لکھا کہ فلسطینیوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب صیہونی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد فوج کی حمایت سے فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ اور احتجاج کر رہی تھی۔
ادھر صیہونی سرکاری ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ سامریہ کی تارکین وطن آبادکاری کونسل کے سربراہ یوسی دگان بھی اس مظاہرے میں موجود تھے۔
مشہور خبریں۔
عراق نے غزہ جنگ روکنے پر ووٹ دینے سے کیوں انکار کیا ؟
🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق کی وزارت خارجہ نے آج صبح اقوام متحدہ کی جنرل
اکتوبر
قذافی کو کیوں قتل کیا گیا ؟
🗓️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا کہ مغربی ممالک
اگست
انسانی امداد کے منتظر فلسینیوں کے صیہونی جارحیت انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ
🗓️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ شہر کے ایک اسپتال کے سربراہ کا کہنا ہے
مارچ
چین اور ہندوستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کی وجہ ؟
🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں:ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ
اگست
ای وی ایم کی طرح زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے کی مخالفت ہوئی تھی
🗓️ 21 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ
نومبر
نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کی کابینہ کشیدگی کا شکار
🗓️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے نئے وزیر اعظم رشی سونک کی کابینہ کے ایک
نومبر
نیتن یاہو کی نظر میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کا کیا مطلب ہے؟
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے
نومبر
پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی سے وزیراعلیٰ کیلئے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان
🗓️ 25 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا
دسمبر