?️
سچ خبریں:مغربی کنارے میں کچھ ہی گھنٹے کے اندر متعدد صیہونی مخالف کارروائیوں کا مشاہدہ کیا گیا۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ الاقصی شہداء بٹالینز اور امجد الفاخوری شہداء کمپلیکس کے مجاہدین کی شرکت کے ساتھ ترسیلا کی بستی میں تعینات فورسز جو کہ جنین کے قریب جبع کے علاقے میں فلسطینیوں کی اراضی پر واقع ہے، کے خلاف آپریشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یاد رہے کہ اس آپریشن کے چند منٹ بعد نابلس سے خبر آئی کہ اسی طرح کی کارروائی نابلس میں واقع ایتمار نامی تارکین وطن دوست بستی کے قریب ہوئی ہے جس کے بارے میں پہلے تو صیہونیوں نے دعویٰ کیا کہ اس آپریشن کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن کچھ ہی لمحوں بعد وہ تسلیم کرنے پر مجبور ہوئے اور اعلان کیا کہ صیہونی چھاتہ بردار یونٹ کا ایک فوجی زخمی ہوا ہے جسے بیلنسن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
در ایں اثنا صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے لکھا کہ فلسطینیوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب صیہونی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد فوج کی حمایت سے فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ اور احتجاج کر رہی تھی۔
ادھر صیہونی سرکاری ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ سامریہ کی تارکین وطن آبادکاری کونسل کے سربراہ یوسی دگان بھی اس مظاہرے میں موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
حکام نے ٹیکس نیٹ میں مزید 15 لاکھ افراد کو شامل کرنے کے منصوبے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا
?️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی ٹیکس اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے
نومبر
عراقی کردستان میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر میں دھماکہ
?️ 3 جون 2026 سچ خبریں:کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون
جون
ہم ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں:پوپ فرانسس
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک تقریر میں اعلان کیا کہ
فروری
صیہونی حکومت کو حیران کن جواب دیا جائے گا
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیکریٹری جنرل نے خطے
اگست
مغربی کنارے میں صہیونی حملے میں ایک شہید اور چھ زخمی
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: شہاب نیوز ویب سائٹ کے مطابق جب صیہونیوں کی فلسطینی نوجوانوں
اکتوبر
امریکہ کا شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کے بہانے سنگاپور کے ٹینکر پر قبضہ
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ انصاف نے شمالی کوریا کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں
جولائی
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
?️ 27 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے
اکتوبر
عمان کے قریب ایک اور سمندری حادثہ
?️ 12 جولائی 2026سچ خبریں: برطانیہ کی سمندری تجارتی آپریشنز تنظیم (UKMTO) کی ویب سائٹ کے
جولائی