?️
سچ خبریں:مغربی کنارے میں واقع الخلیل شہر کے خلاف صیہونی جارحیت کے بعد مغربی کنارے میں صیہونیوں فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
العہدنیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحانہ کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اسی سلسلے میں صہیونی ملیشیا نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق الخلیل شہر پر صیہونی وحشیانہ حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی، صیہونیوں نے جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کی شدید مذمت کی ہے، فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری واقعات کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینیوں پر نئی شرائط مسلط کرنے کی کوششوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔
بیان میں صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ اس خطرناک سطح پر فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے، یہ فطری بات ہے کہ ان جرائم کا تسلسل حالات کو مزید کشیدہ بنا دے گا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت یروشلم اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم کے نتائج کی ذمہ دار ہے،ہم صیہونیوں کو ان کے ماضی کے جرائم کی ادائیگی کے بجائے نئے جرائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مشہور خبریں۔
کئی سال سے موسیقی نہیں سنی، عاطف اسلم کا انکشاف
?️ 15 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار و موسیقار عاطف اسلم نے انکشاف کیا
جنوری
برطانیہ کی حکومت نے اپنے شہریوں پر ٹیکس لگایا
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:انگریزی اشاعت کے مطابق برطانوی شہریوں کے ٹیکس محصولات کو غزہ
نومبر
ٹک ٹاک کا صارفین کے لیے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ
?️ 16 ستمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) مختصر ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے صارفین
ستمبر
امریکہ اور روس کے درمیان 12 گھنٹے کے طویل مذاکرات میں کیا ہوا؟وائٹ ہاؤس کی زبانی
?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور روس کے درمیان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض
مارچ
بین الاقوامی اخلاقیات کے نقطہ نظر سے ایران اور اسرائیل کا فوجی رویہ
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: مغربی ایشیا میں طاقت کا توازن ایک بار پھر ایران
اپریل
یو اے ای اور قطر کے سفارتی تعلقات پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس
جون
روس ایرانی جوہری معاہدے کو جلد از جلد بحال کرنے کا خواہاں: پیسکوف
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: روسی صدارتی محل کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے منگل 2
اگست
شام میں صدارتی انتخابات کا آغاز
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:شام کے صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز آج صبح ملک بھر
مئی