مغربی ممالک کی روسی حملے کے بہانے یوکرائن کو ہتھیاروں کی فراہمی

یوکرائن

?️

سچ خبریں:روس اور امریکہ کے صدور کے درمیان گزشتہ رات ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے مواد کی وضاحت کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن کے سیاسی مشیر نے کہاکہ مغربی ممالک یوکرائن میں فوجی ہتھیار اور مالی امداد پہنچا رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔
روسی فیڈریشن اور ریاستہائے متحدہ کے صدور کے درمیان کل رات کی ٹیلی فون پر بات چیت ایک گھنٹہ سے کچھ زیادہ جاری رہی جو درحقیقت یہ یوکرائن کی صورتحال پر دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والی پچھلی بات چیت کا تسلسل تھی، واضح رہے کہ ولادیمیر پیوٹن اورجو بائیڈن کے درمیان یہ بات چیت یوکرائن پر روسی حملے کے بارے میں مغربی ممالک کے منظم فریب کے تناظر میں اور امریکی فریق کی درخواست پر ہوئی اس لیے کہ اسی طرح کے مطالبات دوسرے مغربی ہم منصبوں نے بھی کیے تھے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق بات چیت کے دوران بائیڈن نے زور دیا کہ امریکہ یوکرائن کے حوالے سے کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار ہے اور روس کے ساتھ سفارتی حل استعمال کرنے کے باوجود یوکرائن پر حملے کی صورت میں ماسکو کو ٹھوس نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روس کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز کہا کہ اس ملک کے سکرٹری دفاع سرگئی شوئیگو نے پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

مشہور خبریں۔

طالبان نے افغانستان میں نام نہاد اسلامی نظام قائم نہ ہونے پر ملک بھر میں تباہی مچانے کی دھمکی دے دی

?️ 21 جون 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں نام نہاد اسلامی نظام قائم

یمنی جنگ بندی ابہامات کا شکار

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:چونکہ عمان میں صنعا کے دو وفود اور ریاض کی حمایت

75,000 امریکی ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال، وجہ ؟

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:پانچ امریکی ریاستوں میں 75,000 ہیلتھ کیئر ورکرز  نے تنخواہوں میں

ترکی اور متحدہ عرب امارات کا خلائی تحقیق کے شعبے میں تعاون

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:   متحدہ عرب امارات کے وزیر ٹیکنالوجی سلطان احمد الجابر کے

عالمی برداری ایران، اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری کردار ادا کرے، وزیراعظم شہباز شریف

?️ 18 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی

لبنان کو ایک بار پھر خانہ جنگی میں ڈھکیلنے کی صیہونی سازش:سید حسن نصراللہ

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن

اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال، ایشیا کے بڑے بینک نے 4 ہزار ملازمتیں ختم کردیں

?️ 26 فروری 2025سچ خبریں: سنگاپور کے بڑے بینک ڈی بی ایس نے تقریبا چار

الدہیشہ کیمپ پر صیہونیوں کا حملہ ؛ متعدد فلسطینی گرفتار

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں رام اللہ میں واقع الدہیشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے