?️
سچ خبریں:مصر کے انٹلی جنس چیف نے حال ہی میں مصر کی خارجہ پالیسی کے معاملات میں کلیدی کردار ادا کیا ہے یہاں تک کہ مصری وزیر خارجہ سامح شکری خود کبھی کبھی ان کے غیر ملکی سفروں پر حیران رہ جاتے ہیں۔
لبنان کے روزنامہ الاخبار نے "مصر کی انٹلی جنس سروس اس ملک کی وزارت خارجہ سے بالاتر ہے” کے عنوان سے ایک مضمون میں غزہ کیس اور دیگر معاملات میں مصری انٹیلی جنس سروس کے سربراہ جنرل عباس کامل کے موثر اور کلیدی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نےمصری وزارت اور وزیر خارجہ کا کردار کم ہونے کے بعد مصری خارجہ پالیسی کے معاملات بھی اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں اس طرح سے کہ وہ مصر کی وزارت خارجہ سے برتر کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی اپنے دوست میجر جنرل عباس کامل کو مصر کو اپنے مقام پر بحال کرنے کی کلید کے طور پر دیکھتے ہیں اور عباس کامل نے السیسی کے پیغامات عالمی رہنماؤں تک پہنچائے ہیں،السیسی کی حمایت کے ساتھ عباس کامل سوڈان سے لے کر لیبیا ، مقبوضہ علاقوں ، رام اللہ اور غزہ کے غیر ملکی دوروں پر سرگرم سفارتکاری پر عمل پیرا ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مصری انٹلی جنس چیف کے حالیہ ہفتوں میں وقتا فوقتا سوڈان اور لیبیا غزہ ، مغربی کنارے اور تل ابیب کے دوروں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے مصری وزیر خارجہ سامح شکری کی جگہ لی ہے اور وہ مصری خارجہ پالیسی کی سربراہی کر رہے ہیں اور مصری وزارت خارجہ کے اختیارات مصری انٹلی جنس سروس کے حق میں تبدیل ہوگئے ہیں نیز مصری خارجہ پالیسی کا اختیار مکمل طور پر اس سروس کےہاتھ میں ہے۔
الاخبار نے مزید لکھا ہے کہ عباس کامل کا عروج اور مصری خارجہ پالیسی سے متعلق مقدمات کو نمٹانا حیرت کی بات نہیں ہے کیونکہ جنرل کامل "عبدالفتاح السیسی” کے دفتر کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتے ہیں اور انھیں ان کا قریبی دوست بھی سمجھا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی پولیس کو ایرانی میزائل حملوں کے نقصانات
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: ہاآرتص اخبار کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ریاست کے پولیس کے
جون
نعیم قاسم: ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اپنے ہتھیار نہیں دیں گے
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں کہا:
جولائی
امریکہ عراق سے اپنی فوج واپس بلانے میں سنجیدہ نہیں ہے؛الحشد الشعبی کے کمانڈر کا اعلان
?️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی الحشد الشعبی مزاحمتی گروپ کے ایک کمانڈر نے کہا کہ
جولائی
امریکی انتخاباتی دوڑ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں ہونے والے حالیہ سروے کے نتائج سے معلوم
ستمبر
لبنان دوسرا غزہ نہیں بن سکتا؛کیوں؟
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں بعض حلقوں کی جانب سے دانستہ یا
ستمبر
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو بڑی دھمکی دے دی
?️ 18 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو بڑی دھمکی
مئی
آرامکو کا گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے 40 فیصد حصص خریدنے کا عمل مکمل
?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دنیا کی توانائی اور کیمیل کی بڑی کمپنیوں
مئی
پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی
?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے شوکاز نوٹس کا
جولائی