سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ نے فلسطینی تنازعہ اور صیہونی حکومت کو درپیش مسائل کے بارے میں اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ اہم بات چیت کی تفصیلات کا اعلان کیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ گبی اشکنازی نےاپنے ایک ٹویٹ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری سے گفتگو کرتے ہوئے خطہ میں قیام امن کے لیے قاہرہ کی کوششوں کی تعریف کی اور قیام امن کے لئے مصر کے عزم کی تعریف کی،انہوں نے کہا کہ میں نے گذشتہ جمعہ کو مصری وزیر خارجہ سے اہم بات چیت کی تھی اور میں نے خطے میں استحکام اور امن کے حصول کے لئے مصر کی کوششوں اور عزم کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا،اسرائیلی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ایک نزدیک اجلاس منعقد کرنے کے لئے دوطرفہ معاہدہ کیا گیا ہے۔
اشکنازی نے کہاکہ میں نے ان پر زور دیا کہ آئندہ کسی بھی اقدام میں قومی سلامتی اور سیاست کے اصولوں سے متعلق ضمانتیں شامل ہوں گی ، خاص طور پر جنوبی اسرائیل کے عوام کے لئے استحکام اور امن کے قیام نیز حماس کو غیر مسلح کرنے اور اس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اسرائیلیوں کی واپسی شامل ہوگی،واضح رہے کہ قبل ازیں مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سامح شکری اور ان کے اسرائیلی ہم منصب صیہونی حکومت اور فلسطینی گروپوں کے مابین جنگ بندی کے بعد اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔