?️
سچ خبریں: مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی فوج کی جارحیت اور جنین پر حملے کی شدید مذمت کی۔
العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر حنفی جبالی نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافہ حالات کو مزید خراب کرنے ،تشدد کے دائرے کو وسعت دینے اور فلسطینی عوام کے مصائب میں اضافہ کے علاوہ کوئی نتیجہ نہیں نکال سکتا۔
انہوں نے جنین کیمپ کے خلاف صیہونی فوج کے حالیہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بے رحم قابض فوج نے تمام بین الاقوامی قوانین اور شہریوں کے احترام کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنین پر صیہونی یلغار
انہوں نے جنین کے شہر اور کیمپ پر حملہ کیا، جس سے بہت سے لوگ مارے گئے،جبالی نے کہا کہ قابضین غزہ شہر پر وسیع اور اندھا دھند حملے کر رہے ہیں نیز انہوں نے القدس شہر کے محاصرے کو تیز کر دیا ہے۔
مصرفی عہدیدار نے کہا کہ یہ اقدامات اس بحران کے حل کے لیے مصر اور دیگر ممالک کی کوششوں کو روکتے ہیں نیز قابضین کی کاروائیوں سے مقبوضہ اراضی میں کشیدگی کی صورتحال بدتر ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مصری پارلیمنٹ اور اس ملک کے نمائندے فلسطینی شہروں کے خلاف قابضین کی کھلی اور پے درپے جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنین پھر بنا قتل گاہ
جبالی نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کے خلاف یہ حملے بند ہونے چاہئیں،ہم عالمی فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابضین کی ان جارحیتوں کو روکنے اور فلسطینی قوم کی حمایت کے لیے فوری اقدامات کریں۔
قابل ذکر ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مصر اور صیہونی حکومت کے تعلقات تاریکی کی طرف بڑھ رہے ہیں اس لیے کہ مصر اور صیہونی حکومت کے درمیان ہوائی پروازوں کا بحران بڑھتا جا رہا ہے، جس کا مطلب دو طرفہ سفارتی تعلقات میں کمی ہو گا جبکہ تل ابیب سے ایک وفد اس مسئلے کی تحقیقات کے لیے قاہرہ جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ دو ہفتے پہلے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں میں مقبوضہ علاقوں اور مصر کے درمیان براہ راست فضائی پروازوں کے بحران میں شدت پیدا ہونے کا اعلان کیا گیا تھا، ایک ایسا بحران جو صیہونی حکومت کی طرف سے مصر کے شہر شرم الشیخ کے بین گوریون ہوائی اڈے اور شہر کے درمیان براہ راست پروازوں کو روکنے کی افواہوں کے ساتھ سامنے آیا۔
مشہور خبریں۔
کورونا وائرس سے بازوؤں میں بلڈ کلاٹ کا انکشاف
?️ 16 مئی 2021نیو جرسی(سچ خبریں)کورونا وائرس سے بازوؤں میں خون جمنے کا انکشاف ہوا
مئی
ندا یاسر کا پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر شکوہ
?️ 6 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے پرانی ویڈیو
ستمبر
فیلڈ پولز کی رپورٹ میں اردوغان کی گراوٹ
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی نے انتخابات کی طرف قدم بڑھایا ہے اور اس ملک
اپریل
امریکہ کے مشرق وسطی چھوڑنے کی وجوہات
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے عہدیداروں کے کاکہنا ہے
جون
عدلیہ پر حملہ آور ہو کر ملک کو فاشزم کی جانب دھکیلا جارہا ہے، عمران خان
?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران
مارچ
زیلنسکی کے نظریات وہی ہیں جو ہٹلر کے تھے: ماسکو
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدودف نے
اگست
فلسطین کے لیے ایران کی حمایت اسلامی اتحاد کے اہم ترین اشارے میں سے ایک: شیخ نعیم قاسم
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم
ستمبر
عراق میں اسرائیل کی حمایت کرنے والا امریکی ریستوراں بند
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے
جون