?️
سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے فلسطینیوں سے جمعرات کے روز عید الفطر کی نماز میں شرکت کے لئے مسجد اقصی جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عید الفطر کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں ایک بڑا اجتماع کریں، حماس کے ترجمان محمد حمادۃ نے فلسطینیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مسجد اقصی میں پہنچناغزہ میں شہدا کے خون سے وفاداری کے معاہدے اور آزادی کے راستے کو جاری رکھنے کا ثبوت ہےنیز اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ مسجد اقصی کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم یروشلم ، مقبوضہ علاقوں اور مغربی کنارے کے عوام نیز فلسطین کے تمام شہروں میں قابضین کے خلاف اس شاندار مزاحمت اور جہاد پر فسطینی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، آپ بیت المقدس کی آزادی کے لیے اپنے حصے کی لڑائی میں حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ نے یروشلم ،مغربی کنارے کے شہروں اور 48 اراضی میں مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو بھی کل جمعرات کو مسجد اقصی میں نماز عید ادا کرنے کے لئے مدعو کیا، جہاد اسلامی نے ان سے نعرۂ تکبیر لگانے اور دنیا کو یہ پیغام دینے کو کہا کہ القدس اور مسجد اقصی فلسطینی ہیں جو نہ کبھی یہودی یا صہیونی تھے اور نہ ہوں گے۔
جہاد اسلامی نے اعلان کیاکہ عید کے روز مسجد اقصی میں شرکت اور پھر آنے والے جمعہ کی نماز میں شرکت ایک اہم اقدام ہے جو آپ کے استحکام کو ظاہر کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کے بیٹوں سے متعلق رانا ثناء اللہ کی گفتگو پر جمائمہ بھی بول پڑیں
?️ 10 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کے
جولائی
شام میں تمہارا کھیل ختم ہوچکا،اب یہاں سے جانا ہوگا؛ایرانی سفیر کا امریکہ کو پیغام
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:شام میں ایرانی سفیر نے کہا کہ تہران شام پر کسی
جنوری
سعودی عرب کا فرانسوی کمپنی کے ساتھ اہم معاہدہ
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:سعودی حکومت سے منسلک سکوپا ڈیفنس کے سی ای او فوزا
جون
امریکہ اور یورپ کا ایران کے حوالے سے مشترکہ موقف ہے: فرانس
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں
ستمبر
الزام تراشی جاری رہی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں: جنرل فیض حمید
?️ 16 جولائی 2021تاشقند (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید
جولائی
مسجد اقصیٰ میں فجر کی تقریب میں شرکت کی دعوت
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ میں فجر عظیم کے احیاء میں شرکت کرنے کی
ستمبر
فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا
?️ 30 اپریل 2021رام اللہ (سچ خبریں) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور فلسطینی صدر محمود
اپریل
بشار اسد کی آسٹریلوی آرچ بشپ سے ملاقات
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:اتوار کو شام کے صدر بشار اسد نے عیسائی گرجا گھروں
جولائی