🗓️
سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کو حل کیے بغیر خطے میں امن و استحکام قائم نہیں ہوگا۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے فلسطین کے مسئلے پر بات کی، انہوں نے اس سلسلے میں کہا کہ مسئلہ فلسطین کو حل کیے بغیر خطے میں امن و استحکام قائم نہیں ہوگا، رپورٹ کے مطابق ، عبداللہ دوم نے مزید کہاکہ عمان فلسطین کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ایسا حل جو منصفانہ اور جامع ہو، اس کے بغیر خطے میں قدرتی طور پر امن و استحکام نہیں ہوگا، اردن کے بادشاہ نے مزید کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کے تمام جائز حقوق کی ضمانت دی جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم یروشلم میں اسلامی اور عیسائی مقدسات کی حمایت کے ذمہ دار ہیں اور ہم سفارتی حل کے ذریعے اس مسئلے پر عمل پیرا ہیں، عبداللہ دوم نے مقبوضہ بیت المقدس سے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیاکہ ہم مقبوضہ بیت المقدس کی عربی اور اسلامی شناخت کے تحفظ پر زور دیتے ہیں اور اس شناخت کو ختم کرنے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی ایک طرف فلسطینیوں پر ہر طرح کا ظلم روا رکھے ہوئے ہیں ، کبھی ان کے مکانوں کو مسمار کر کے انھیں شدید سردی میں معصول بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور کرتے ہیں اور کبھی فلسطینی بستیوں پر وحشیانہ حملے کر شہریوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لے لیتے ہیں اور دوسری طرف فلسطین کی سرزمین اور اس کے باشندوں کی عربی اور اسلامی شناخت کو مٹانے کے در پے ہیں جس کی ایک مثال امریکہ کے ذریعہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا جانا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ افغانستان میں کیوں اور کیسے واپس آنا چاہتا ہے؟
🗓️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:افغانستان سے آخری امریکی قابض فوج کے انخلاء کے بعد جو
جنوری
چوہدری انورالحق نے آزاد جموں اور کشمیر کے پندرھویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا
🗓️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ’فارورڈ بلاک‘
اپریل
سال 2024 میں شادیاں کرنے والی معروف پاکستانی شخصیات
🗓️ 30 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ہر سال کی طرح رواں برس بھی پاکستان کی
دسمبر
سعودی عرب لبنانی حکومت سے مطمئن نہیں!
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: بیروت میں سعودی عرب کے سابق سفیر علی عواد عسیری
جنوری
وینزویلا اور کولمبیا آپس میں فوجی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو نے کل منگل
اگست
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
🗓️ 20 اگست 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری
اگست
ستمبر میں ملکی قرضوں اور جی ڈی پی کا تناسب کم ہو کر 65.7 فیصد رہ گیا
🗓️ 12 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی قرضوں اور جی
نومبر
شمالی وزیرستان میں دو دہشتگرد ہلاک
🗓️ 19 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
دسمبر