سچ خبریں: الجزائر کے صدر نے عرب سربراہی اجلاس کے آغاز میں مسئلہ فلسطین کو ایک مرکزی اور بنیادی مسئلہ قرار دیا
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے اپنے ملک میں ہونے والی عرب سربراہی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سربراہی اجلاس انتہائی پیچیدہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات میں منعقد ہورہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق الجزائر کے صدر نے بحرانوں اور چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارا مرکزی اور بنیادی مسئلہ فلسطین کا مسئلہ ہے جس میں بے گناہوں کا قتل، غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر، فلسطینیوں کی املاک کی ضبطی اور قدس شریف کے اصل باشندوں کی نقل مکانی نیز بیت المقدس کے تاریخی تناظر میں تبدیلی کی صیہونی کوشش شامل ہے۔
تبون نے کہا کہ عرب خطہ میں اتنے وافر وسائل موجود ہیں جو ہمیں دنیا کی اقتصادی طاقت بنا سکتے ہیں،ہمیں عالمی میدان اور بین الاقوامی معیشت پر اثر انداز ہونے کے لیے خود اعتمادی بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
اس کے ساتھ ہی الجزائر کے صدر نے مزید کہا کہ عرب امن منصوبہ ایک منصفانہ اور جامع امن کے قیام کی بنیاد ہے جو 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضمانت دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے تو مسئلہ فلسطین اب بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
تبون نے تاکید کی کہ ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کریں گے، سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی دو ریاستی حل پر عمل درآمد میں ناکامی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہمیں فلسطینی قوم کے استحکام کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا چاہیے، الجزائر کے صدر نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں کہا کہ لیبیا، شام اور یمن جن بحرانوں کا سامنا کر رہے ہیں ان کے حل کی ضرورت ہے۔
مشہور خبریں۔
شام کی عرب لیگ میں واپسی سے امریکہ اور یورپ کا بڑا نقصان
مئی
پاکستانی وزیر خارجہ نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کی کامیابی کی خواہش کی
مئی
علی اف پھر آذربائیجان کے صدر بنے
فروری
ہنگامہ آرائی کے باعث ہائیکورٹ اور دیگر عدالتیں آج بند
فروری
کیا عالمی فوجداری عدالت مزید صیہونی حکام کے خلاف گرفتاری کے احکامات جاری کر سکتی ہے؟
نومبر
ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کے لئے اہم اعلان
دسمبر
میٹا سے لفظ ’شہید‘ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
مارچ
امریکہ میں انتخابی بدامنی کی وجوہات
ستمبر