محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات نہیں کروں گا:بائیڈن

ملاقات

🗓️

سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ خطے کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات نہیں کریں گے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ان کی ملاقات طے نہیں ہے،جو بائیڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ صرف ایک وسیع بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے دوران بن سلمان سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

بائیڈن نے ایک رپورٹر کے سوال کہ آپ سعودی عرب کے دورے کے دوران جمال خاشقجی کے قتل سے کیسے نمٹیں گے؟، کے جواب میں کہا کہ میں ایم بی ایس (محمد بن سلمان) سے ملنے نہیں جا رہا ہوں، میں ایک بین الاقوامی اجلاس میں جا رہا ہوں جس میں وہ بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ بائیڈن کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بائیڈن کی بن سلمان سے ملاقات کے ارادے کی خبروں نے امریکی صدر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لیے کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے لیے بن سلمان کو جوابدہ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

سعودی عرب کے ہاتھوں تنقیدی سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد، جو بائیڈن نے ریاض کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام عائد کیے تھے اور یہ دکھاوا کرنے کی کوشش کی کہ امریکہ، دنیا کی انسانی حقوق کی پولیس کے طور پر تجارت کو فروغ دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

 

مشہور خبریں۔

صدر مملکت نے ٹک ٹاک پر پیغام جاری کر کے اپنی موجودگی کا اظہار کیا

🗓️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری

صہیونی فوجی یونٹ 8200 کے کمانڈر کے مستعفی ہونے کی خبریں

🗓️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے صہیونی فوج کے 8200

چینی فوجیں مشترکہ مشقوں کے لیے روس روانہ

🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں:    چین کی وزارت دفاع نے بدھ 17 اگست کو

صیہونیوں کی شہید نصر اللہ کی تشییع جنازے کو روکنے کی آخری ناکام کوشش

🗓️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت پوری طاقت سے سید حسن نصر اللہ کی

مسئلہ فلسطین اور غزہ جنگ میں قطر کا کیا کردار رہا ہے؟

🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: مسئلہ فلسطین میں حماس کے ساتھ مواصلاتی چینل کو برقرار

کامران ٹیسوری کا کراچی سمیت سندھ بھر میں مردم شماری کیلئے ڈیڈلائن کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ

🗓️ 15 اپریل 2023کراچی 🙁سچ خبریں) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں جاری

پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ

🗓️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)

افغانستان میں ایک بار پھر طالبان کا حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

🗓️ 2 جون 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں طالبان کی جانب سے کیئے گئے بم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے