🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ہاتھوں پکڑی جانے والی خاتون فلسطینی صحافی کو جب عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ اپنے ساتھیوں کے کیمرے کے سامنے اپنے بچوں کو دیکھ کر چیخ اٹھیں۔
آزادی صحافت کی حمایت میں صیہونی حکومت کے دعوؤں کے باوجود اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی صحافی لیمی غوشہ نے عدالت میں داخل ہوتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے کیمروں کے سامنے صیہونی حکومت کے ایک اور جرم کا انکشاف کیا، اس فلسطینی خاتون نے، جسے ہاتھوں اور پیروں میں زنجیروں کے ساتھ لے جایا جا رہا تھا، زور سے چلا کر کہا کہ مجھے اپنے بچے دیکھنے دو اور کیمروں کے سامنے یہ جملہ تین بار دہرایا۔
فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے اعلان کیا کہ اس فلسطینی صحافی قیدی کے مقدمے کی سماعت قدس عدالت میں ہوگی، اس کلب کے مطابق اسرائیلی غاصب حکومت نے اس وقت تین خواتین صحافیوں سمیت 16 فلسطینی صحافیوں کو قید میں رکھا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس خاتون فلسطینی رپورٹر کو 4 ستمبر (8 دن پہلے) کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون صہیونی فورسز نے ضبط کر لیا ،اس کی نظر بندی میں اب تک چار بار توسیع کی جا چکی ہے،وہ شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قمیتو مین پھر اضافے کی تجویز
🗓️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے11روپے
جولائی
مقبوضہ شمالی بستیوں میں پرندہ بھی نہیں اڑتا، وجہ؟
🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے وسط میں غزہ کی پٹی کے عوام کے
جون
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
🗓️ 18 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم
مارچ
حماس: صیہونیوں کی سمت میں ہونے والا دھماکہ ایک سخت پیغام تھا
🗓️ 1 ستمبر 2023سچ خبریں: حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صہیونی فوجیوں کے
ستمبر
آج تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی
🗓️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ
اکتوبر
سیلاب متاثرین کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا، اقوامِ متحدہ کی یقین دہانی
🗓️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ
مارچ
’ تقریباً 40 فیصد ملازمتیں مصنوعی ذہانت سے متاثر ہو سکتی ہیں ’
🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا
جنوری
پٹرول کی قیمت میں 1روپیہ کیوں اضافہ ہوا
🗓️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے اوگرا
ستمبر