متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا پہلی بار تل ابیب کا دورہ

تل ابیب

🗓️

سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد آل نہیان بدھ کی شام پہلی بار سرکاری دورے پر تل ابیب پہنچے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنس وام کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ایک اعلیٰ اقتصادی وفد کے ساتھ اس ملک اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی دوسری سالگرہ کے موقع پر مقبوضہ علاقوں کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ اس دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ صیہونی حکومت کے حکام سے ملاقات کریں گے اور دونوں فریقوں کی تشویش اور دوطرفہ تعلقات نیز مشترکہ تعاون کے امکانات سے متعلق معاملات کا جائزہ لیں گے۔

یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں صیہونی حکومت نے اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے بعد سے متحدہ عرب امارات اور بحرین نے فلسطینی عوام کے حقوق کو پیروں تلے روندتے ہوئے اور امت مسلمہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپ پر صیہونی ریاست کے ساتھ ہوائی سفر، سیاحت، تجارت اور کھیلوں کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جبکہ ان ممالک کے اپنی حکومتوں کے ان اقدامات سے سخت ناراض ہیں اور اس کے خلاف متعدد مظاہرے بھی ہوچکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی ولی عہد نے متحدہ عرب امارات کے خلاف کیا کہا؟

🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ سعودی ولی عہد محمد

بان کی مون بھی صیہونیوں کے خلاف

🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینیوں کے

غیر قانونی تارکین وطن ایک بار پھر ٹرمپ کے عتاب کا شکار

🗓️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن

اسرائیل کی حماس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں مداخلت کی کوشش

🗓️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تل

امریکی صدر جو بائیڈن کا چینی کمپنیوں کے خلاف بڑا اقدام، چین نے شدید دھمکی دے دی

🗓️ 5 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی کمپنیوں کے خلاف

وزیر اعظم نے بھارت سے اظہار یکجہتی کی

🗓️ 24 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی

اسرائیل کے سیکورٹی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کا غزہ کی جنگ میں شکست کا اعتراف

🗓️ 23 فروری 2025 سچ خبریں: اسرائیل سیکیورٹی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ نے اعلان کیا کہ

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان پہنچے گی

🗓️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے