?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے بینک نے ایک صیہونی کمپنی کےساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مظبوط کرنے کے لیے سب سے بڑے اماراتی بینک ایف اے بی نے اسرائیلی کمپنی گلوٹ کے ساتھ ابراہیم نامی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے، اسرائیلی معاشی اخبار گلوبز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کمپنی گلوٹ نے ابو ظہبی کے اول درجہ کے، متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے بینک اور دنیا کے سب سے بڑے مالیاتی اداروں میں سے ایک کے ساتھ اسٹاف مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
صہیونی کمپنی کا دعوی ہے کہ اس سسٹم کی مدد سے وہ صارف کے تجربے کو ٹکنالوجی کے ساتھ جوڑیں گے تاکہ ملازمین بہترین ملازمت کے مواقع سے مربوط ہوسکیں جس میں کل وقتی ملازمتیں ، منصوبے ، عارضی ملازمتیں وغیرہ شامل ہیں، گلوٹ کے بانی اور سی ای او بن راووینی نے کہا کہ ہمیں ابو ظہبی کےپہلے بینک کی معروف اور تخلیقی کمپنی کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات میں اس سے بہتر شراکت دار نہیں مل سکےگا۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینیوں کی مخالفت کے باوجود متحدہ عرب امارات اور بحرین نے ستمبر 2020 میں یروشلم کی قابض حکومت کے ساتھ باضابطہ طور پر سفارتی معاہدوں پر دستخط کیے اور باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کیے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرقیادت اس وقت کی امریکی انتظامیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا ،یادرہے کہ تل ابیب اور ابوظہبی کے مابین تعلقات میں بہتری کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا جو بشمول کوویڈ 19 متعدد وجوہات کی بنا پر جس میں اندرونی سیاسی مسائل اور کچھ غیر ملکی امور شامل ہیں، جنوری ملتوی کردی گیا تاہم وہ دورہ ابھی تک نہی ہو سکاہے،یادرہے کہ حال ہی میں نیتن یاھو نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ وہ جلد ہی متحدہ عرب امارات کا سفر کریں گے۔
مشہور خبریں۔
کورونا سے 66 افراد کا انتقال، 3974 نئے کیسز رپورٹ
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ،نیشنل
اگست
وزیر داخلہ نے قوم سے مانگی معافی
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) شیخ رشید نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا
اپریل
مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا کا شکار ہو گئیں
?️ 2 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کورونا وائرس میں
اپریل
سعودی حج و عمرہ کے وزیر کی حاجیوں کے لئے سفارشات
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیرحج و عمرہ نے خانہ خدا کے مہمانوں
مئی
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
?️ 23 مئی 2022لاہور (سچ خبریں)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔میڈیا رپورٹس
مئی
صیہونیوں میں یمن کے حملوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت کیوں نہیں ؟
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار نے صہیونی دشمن کے
مئی
اسپیکر قومی اسمبلی کا مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
?️ 1 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت
فروری
مغربی ممالک زیلنسکی کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:2010 سے 2014 تک یوکرین کے وزیر اعظم میکولا آزاروف نے
جولائی