ماسکو نے کہا جنگ بندی کے لئے یوکرین کا مشرقی علاقہ روس کے سپرد کیا جائے

ماسکو

?️

ماسکو نے کہا جنگ بندی کے لئے یوکرین کا مشرقی علاقہ روس کے سپرد کیا جائے

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دو باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے حالیہ آلاسکا اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ اگر یوکرین مشرقی خطے، جو اب تک مکمل طور پر روس کے قبضے میں نہیں آیا، ماسکو کے حوالے کرے تو روس بدلے میں چند چھوٹے حصوں سے اپنی افواج واپس بلا لے گا۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معلومات زیادہ تر یورپی، امریکی اور یوکرینی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت پر مبنی ہیں، تاہم امکان ہے کہ یہ تصویر مکمل نہ ہو۔
اگرچہ آلاسکا ملاقات میں فوری جنگ بندی ممکن نہ ہو سکی، لیکن صدر ٹرمپ نے ایک امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ وہ اور پوتین زمین کی حوالگی اور یوکرین کے لیے سلامتی کی ضمانتوں پر "کافی حد تک” قریب پہنچ گئے ہیں۔ ٹرمپ کے بقول، "معاہدہ تقریباً تیار ہے، مگر یہ یوکرین پر ہے کہ وہ اسے قبول کرے یا رد کرے۔
دوسری جانب، یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی پیر کے روز چھ ماہ بعد دوبارہ وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں تاکہ ماسکو کی شرائط اور امن کے امکانات پر براہِ راست بات کر سکیں۔
زلنسکی نے ایک پیغام میں کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ جنگ جلد از جلد ختم ہو، مگر ایسا امن درکار ہے جو مستقل ہو، نہ کہ ماضی کی طرح جس میں کریمیا اور ڈونباس روس کے ہاتھ چلے گئے اور پھر حملوں کا نیا راستہ بنے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کو ایسی سیکورٹی ضمانتیں چاہیے جو نیٹو کے آرٹیکل 5 کی طرح مؤثر ہوں، اور یورپی یونین میں شمولیت بھی انہی ضمانتوں کا حصہ ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب آلاسکا میں ہونے والی ملاقات ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے بعد روسی صدر کے ساتھ ان کی پہلی براہِ راست گفتگو تھی۔ دونوں رہنما اس سے قبل متعدد بار ٹیلی فون پر رابطے کر چکے ہیں اور سعودی عرب و ترکی میں مذاکراتی عمل بھی جاری رہا ہے۔ادھر یورپی یونین کے 27 ممالک کے سفیروں نے بروکسل میں ہنگامی اجلاس طلب کیا تاکہ آلاسکا اجلاس کے اثرات پر غور کیا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

مری اور گلیات میں شدید برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کا امکان

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) شدید برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے،

ایران کے خلاف ٹرمپ کا تازہ ترین مؤقف

?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکی حملے کا

عثمان بزداری نے مظاہرین سے مذاکرات کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

?️ 22 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے

امریکہ کے خلاف افشا کاری کرنے والوں کو طویل قید کی سزا دی جایے گی : ٹرمپ

?️ 6 اگست 2026سچ خبریں: جبکہ امریکی ذرائع نے امریکی جنگی ذخائر کی تشویش ناک

کبھی کھیلنے کیلئے 9 مئی مل جاتا ہے، اب شیخ مجیب سے متعلق عمران خان کی ٹوئٹ مل گئی، سابق صدر

?️ 1 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان تحریک

مبینہ انتخابی دھاندلی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا کراچی میں احتجاج

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ

الحوثی: صہیونی دشمن کو 12 روزہ جنگ میں ایران سے بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا

?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ کے رہنما نے اس بات کی

امریکی سینٹکام کا آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون کے بارے میں دعویٰ 

?️ 7 جون 2026سچ خبریں: امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے