سچ خبریں:طالبان نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے میں وہ لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کے بارے میں طالبان رہنما کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔
طالبان کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے کو وہ افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کے حوالے سے طالبان رہنما کے حکم کا اعلان کرے گی، طے پایا ہے کہ طالبان کی وزارت تعلیم اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اعلی عہدہ دار کابل میں لڑکیوں کے اسکولوں کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کرنے والے ہیں۔
طالبان کی وزارت تعلیم نے میڈیا کو اس میٹنگ میں مدعو کیا ہے اور کہا ہے کہ اس میٹنگ کا موضوع طالبان کے رہنما ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم کی بنیاد پر سکول کھولنا ہے، یاد رہے کہ طالبان تقریباً 250 دنوں سے لڑکیوں کو اسکول جانے سے روک رہے ہیں ،اگرچہ اس فیصلے پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، تاہم طالبان کا لڑکیوں کے اسکول بند کرنے کا فیصلہ اب بھی برقرار ہے۔
قابل ذکر ہے کہ طالبان نے افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کئی ماہ گزر جانے کے باوجود افغان لڑکیوں کے لیے انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا،یاد رہے کہ طالبان حکومت کے سابقہ دور کا حوالہ دیتے ہوئے بین الاقوامی مبصرین نے اس ملک میں خواتین اور لڑکیوں کی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔