?️
لندن کو ٹرمپ کی مہمان نوازی مہنگی پڑ گئی
برطانیہ کے شاہی محل وِنزر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں ہونے والی شاندار ضیافت، دراصل لندن کی معاشی سفارت کاری کا حصہ ثابت ہوئی۔ اس تقریب کے پس منظر میں امریکہ کو 150 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کے وعدے پر آمادہ کیا گیا، جسے تجزیہ نگاروں نے شاہانہ دعوت کی اصل قیمت قرار دیا۔
یہ ضیافت قلعه وِنزر کے سینٹ جارج ہال میں منعقد ہوئی جس میں شاہ چارلز سوم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ دونوں ملکوں کے 160 سے زائد سیاسی و اقتصادی شخصیات شریک ہوئیں۔ شاہ چارلز نے اپنی تقریر میں تاریخی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لندن و واشنگٹن کے تعلقات حکومتوں سے بالاتر ہیں، جبکہ ٹرمپ نے اس ضیافت کو خصوصی تعلقات کی علامت قرار دیتے ہوئے برطانوی مہمان نوازی کی تعریف کی۔
تاہم اصل اہمیت اس ضیافت کے پس پردہ معاہدوں کی تھی۔ برطانیہ نے اعلان کیا کہ امریکی کمپنیاں اور ادارے ملک میں 150 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کریں گے۔ مبصرین کے مطابق معاشی بحرانوں، برگزٹ، کرونا وبا اور یوکرین جنگ کے دباؤ کا شکار لندن نے شاہی تشریفات کو ایک حربے کے طور پر استعمال کرکے امریکہ سے بھاری فائدہ حاصل کیا۔
دوسری جانب، لندن کی سڑکوں پر اس ضیافت کے برعکس مناظر دیکھنے کو ملے۔ ہزاروں مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انہیں "نسل پرست اور آمر” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے معاشی معاہدوں کا اصل فائدہ اشرافیہ کو پہنچتا ہے جبکہ عام عوام محروم رہتے ہیں۔
یہ تضاد واضح کرتا ہے کہ شاہی تشریفات حکمرانوں کے لیے مفادات کے حصول کا ذریعہ ہیں، لیکن برطانوی عوام کو ان دوروں سے ٹریفک جام، سیکورٹی اخراجات اور غصے کے سوا کچھ نہیں ملتا۔
یوں یہ دورہ، جو بظاہر خصوصی تعلقات کی علامت بتایا جا رہا تھا، حقیقت میں لندن کی ایک کامیاب معاشی چال ثابت ہوا جس کے نتیجے میں امریکہ پر بھاری سرمایہ کاری کی ذمہ داری ڈالی گئی۔
ٹرمپ اپنے برطانوی قیام کے دوران آج وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کریں گے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اس نشست میں یوکرین جنگ اور فلسطین کی صورتحال جیسے حساس موضوعات زیرِ بحث آتے ہیں یا یہ ملاقات بھی محض تشریفاتی بیانات تک محدود رہتی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
چین یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کی فتح کا منتظر: نیٹو
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روس اور یوکرین کے درمیان فوجی
فروری
فلسطینی بچوں پر صہیونیوں کا غیر انسانی تشدد
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:ایک رپورٹ کے مطابق غاصب حکومت کی جیلوں میں فلسطینی بچوں
مارچ
شہید راشد منہاس نے نے عزم و ہمت کی مثال قائم کی: فواد چوہدری
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے راشد منہاس شہید
اگست
قطر گیٹ کیس میں نیتن یاہو کے مشیر گرفتار
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور قطر گیٹ کیس
مئی
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر نیب کو دوبارہ نوٹس
?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس
مارچ
منشیات محض بہانہ تھیں،واشنگٹن وینزویلا کے تیل کے پیچھے ہے:صہیونی میڈیا
?️ 4 جنوری 2026 منشیات محض بہانہ تھیں،واشنگٹن وینزویلا کے تیل کے پیچھے ہے:صہیونی میڈیا
جنوری
ہم غیر ملکی دباؤ کے خلاف وینزویلا کے ساتھ کھڑے ہیں: پیوٹن
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئے سال کے موقع پر اپنے
دسمبر
شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت سوچی سمجھی سازش قرار
?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور
ستمبر