سچ خبریں:لبنانی فوج نے ایک بیان جاری کر کے شام کی سرزمین پر بمباری کے لیے لبنانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے نتائج کا ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد کی ہے۔
النشرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج نے شامی سرزمین پر بمباری کے لیے صیہونی حکومت کی جانب سے لبنانی فضائی حدود کی بار بار کی جانے والی خلاف ورزی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا،لبنانی فوج نے اپنے بیان میں کہاکہ صیہونی حکومت لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے نتائج کی ذمہ دار ہے۔
رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر لبنانی فضائی حدود پر اسرائیلی جارحیت کا مشاہدہ کر رہے ہیں، تل ابیب کو ایسے اقدامات کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، لبنانی فوج نے یہ بھی کہاکہ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شام پر بمباری کے لیے لبنانی فضائی حدود پر اسرائیلی جارحیت کے تسلسل کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ لبنانی فوج نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری انتظامیہ کے کمانڈر UNIFEL کے ساتھ لبنانی مسلح افواج کے مشترکہ اجلاس کے بعد لبنان کی فضائی حدود پر اسرائیلی جارحیت اور شام پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صیہونیوں کا یہ عمل لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے جس کو جواب دیا جائے گا۔