🗓️
سچ خبریں:لبنان کے پہاڑوں پر گرنے والا ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون برآمد ہوا ہے۔
العہد نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے کفرشوبا علاقہ کی بلندیوں پر صیہونی جاسوس ڈرون دریافت ہوا ہے،رپورٹ کے مطابق لبنانی سرزمین پر تجاوز اور قرارداد 1701 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ، ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون کفرشوبا کی بلندیوں پر برآمد ہوا، ایک چرواہے نے بوابه حسن اور رویسات فوجی کیمپ کے درمیان لبنانی اور یو این آئی ایل آئی ایل کی بین الاقوامی افواج کے ٹھکانوں کے قریب صیہونیوں سے آزاد ہونے والے لبنانی علاقوں میں ڈرون دریافت کیا جسے لبنانی فوج کے حوالے کردیا گیا ۔
یادرہے کہ گذشتہ سال مارچ میں لبنانی فوج نے بیلدا اور یمس الجبل کے سرحدی علاقوں میں دو فوجی چوکیوں پر اڑتے ہوئے دو اسرائیلی ڈرونوں پر فائر کیا ،المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج نے پہلے اسرائیلی ڈرون پر فائر کیا جو میس الجبل کے علاقے میں فوج صدر دفاتر کے اوپر اڑ رہا تھا، اس کے بعد لبنان کے فوجیوں نے بیلدا سرحدی علاقہ کے جنوب میں خربہ شعیب علاقے کے اوپر اڑنے والے دوسرے اسرائیلی ڈرون پر فائر کیا۔
یادرہے کہ لبنانی فوج نے حال ہی میں یروشلم میں قابض حکومت کے خلاف شکایت درج کروائی اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیاجس میں لبنان نے کہا ہے کہ اس شکایت کو درج کرنے کی وجہ صہیونیوں کی طرف سے اس ملک کی فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزی اور اس کے جنگی طیاروں کے اس ملک کے آسمان سے بار بار گزرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کے افغانستان میں مقاصد واضح نہیں تھے: وزیر اعظم
🗓️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکہ
فروری
کیا ٹرمپ خفیہ جوہری معلومات سعودی عرب کو فروخت کرنے والے تھے؟
🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں:حال ہی میں ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد جیرڈ کشنر
اگست
فلسطینیوں کی بہادری قابل تحسین ہے:سید حسن نصراللہ
🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے صیہونیوں کے
اپریل
ملک بھر کے ملسمان آج یوم حیا منا رہے ہیں
🗓️ 14 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) 14 فروری کے دن کو پوری دنیا میں
فروری
بلوچستان کابینہ کا صوبے کی شاہراہوں سے سیکیورٹی چیک پوسٹس ختم کرنے کا حکم
🗓️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے قومی شاہراہوں سے
جون
ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے پر سیاحوں کا حملہ، میوزیم انتظامیہ نے مجسمہ ہٹادیا
🗓️ 20 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک میوزیم میں سے اس وقت
مارچ
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عمران خان ایک اچھا سیاستدان ہے،مفتاح اسماعیل
🗓️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی
جنوری
توہین عدالت کیس: مصطفیٰ کمال کی فوری معافی کی استدعا مسترد، فیصل واڈا سے جواب طلب، ٹی وی چینلز کو نوٹس
🗓️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے توہین عدالت از خود نوٹس
جون