?️
اسرائیلی فوج نے لبنان کے اندر سے ایک لبنانی چرواہے کی 250 بکریاں چوری کر لیں۔
سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے ایک لبنانی چرواہے کا بکریوں کا ریوڑ چرا لیا ہے،المنار کے نامہ نگار علی شعیب کے مطابق اسرائیلی فورسز نے لبنانی چرواہے وسام عبدالعال کی 250 بکریاں چرا لیں۔
المنار کے نامہ نگار نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے "کفر شوبا” کی بلندیوں کے قریب برکه بعثائیل اور بوابہ حسن کے درمیان چرتے ہوئے ریوڑ کو چرا لیا اور اسے اپنے فوجی ٹھکانے روئیسہ المساقہ کے میں لے گئے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی صیہونی ملیشیا نے متعدد حیلوں اوربہانوں سے لبنانی چرواہوں کی سینکڑوں بکریوں اور بھیڑوں کو چرایا ہے، اسی سلسلے میں دو سال قبل صیہونی فوج کی ایک گشتی پارٹی لبنانی سرزمین پر کفر شوبا سرحدی علاقے کے بسطرہ محلے میں ایک لبنانی چرواہے کو اغوا کر کے مقبوضہ فلسطین میں لے گئی۔
تاہم حال ہی میں بیروت کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ اس نے صیہونیوں کے ہاتھوں اپنے چرواہے کو اغوا کیے جانے کو لے کر صیہونی حکومت کے خلاف شکایت کی ہے، صہیونی فوج نے اس کی رہائی کا اعلان کیا، تاہم صیہونیوں نے اس سلسلہ میں کوئی خبر شائع نہیں کی ہے۔
مشہور خبریں۔
ترکی کے جہاز کو بحر اسود میں بم سے نشانہ بنایا گیا
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں: اینٹی وی نے آج رپورٹ کیا کہ اوڈیسا سے رومانیہ
فروری
وزیراعظم نے سرکاری ذمہ داریاں گھر سے سرانجام دینے کا فیصلہ کرلیا
?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے
مارچ
امریکی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے امریکی شہریت کیوں ترک کر دی؟
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں
اگست
امارات کی چین سے قربت امریکی ڈراؤنے خواب کی تکرار
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:حالیہ برسوں میں جن لوگوں نے امریکہ اور چین کی خبروں
اکتوبر
بجلی کی فراہمی رات تک مکمل بحال کردیں گے، خرم دستگیر
?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے
اکتوبر
حزب اللہ کا صیہونیوں کو شدید انتباہ
?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے پیر کے روز
مارچ
احتیاط نہ کی تو آئندہ دنوں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے:وزارت صحت
?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے
جون
ٹرمپ نے یمن پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے، امریکی صدر
مارچ