?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے معاون سکریٹری جنرل برائے انسانی امور کا کہنا ہے کہ لاکھوں یمنیوں کی مدد کے لیے 3.9 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے انسانی امور رمیش راجاسنگھم نے بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ میں تمام عطیہ دہندگان سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اس سال اپنی مدد جاری رکھیں اور اگر ممکن ہو تو اس میں اضافہ کریں، ہنگامی امداد کے ڈپٹی اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ یمن میں ایک اندازے کے مطابق 16 ملین افراد کی مدد میں اس وقت سب سے بڑی رکاوٹ مالی امداد ہے۔
اقوام متحدہ کے عہدہ دارنے کہاکہ میں تمام عطیہ دہندگان سے تاکید کرتا ہوں کہ وہ اس سال اپنی امداد جاری رکھیں اور اگر ممکن ہو سکےتو اس میں اضافہ بھی کریں، انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں فنڈنگ میں کمی آئی ہے۔
انھوں نےمزید کہا کہ گزشتہ سال کے بیل آؤٹ کا صرف 58 فیصد فنڈ فراہم کیا گیا تھا جبکہ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ اس نے 80 لاکھ افراد کے لیے امدادی بجٹ میں کمی کی ہے۔
اقوام متحدہ کے عہدہ دار نے یمن میں بھوک، بے گھر ہونے اور معاشی تباہی پر جنگ کے اثرات اور خواتین اور لڑکیوں پر اس کے مزید دباؤ کی وضاحت کی اور انسانی بنیادوں پر کارروائیوں کے لیے فنڈز کی کمی سے خبردار کیا۔


مشہور خبریں۔
ادارہ جاتی اصلاحات وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ
جولائی
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کے ایس ای-100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 31 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران
مئی
ہم مسجد الاقصیٰ پر صیہونی حملے کی مذمت کرتے ہیں:ترک صدر
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر نے ایک تقریر میں کہا کہ مسجد الاقصی
اپریل
طارق فضل چوہدری نے خیبرپختونخوا میں وزیراعلی تبدیلی کی وجہ بتادی
?️ 21 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےخیبرپختونخوا میں
اکتوبر
ٹک ٹاک کے خلاف والدین کا عدالت سے رجوع
?️ 4 جون 2021ایمسٹرڈم(سچ خبریں) ہالینڈ میں والدین نے ٹک ٹاک کے خلاف عدالت سے
جون
خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک
?️ 17 ستمبر 2025خضدار: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز کی
ستمبر
محمود عیسیٰ کا اسرائیلی جیلوں میں قید تنہائی کا ریکارڈ
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: محمود موسی عیسیٰ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے
جنوری
نیتن یاہو کی تل ابیب اور حیفا میں بھی نیتن یاہو کی خیر نہیں
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کی رہائی کے خلاف احتجاج کرنے والے آباد
دسمبر