?️
سچ خبریں:صیہونی کابینہ تشکیل دینے کی تیاری کرنے والے بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے قطر کے خلاف ایک سخت بیان دیتے ہوئے اس ملک کو دنیا میں دہشت گردی کا نمبر 1 حامی قرار دیا اور اس ملک میں ہونے والے عالمی کپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔
ایسی حالت میں کہ جب صیہونی حکام عرب ممالک کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے معاہدوں کو بڑھانے کے لیے اس حکومت کی تیاری کا اعلان کر رہے ہیں، بنجمن نیتن یاہو کے 31 سالہ بیٹے کے قطر کے خلاف تند و تیز بیان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔
صیہونی کابینہ تشکیل دینے کی تیاری کرنے والے اور لیکوڈ پارٹی کے سربراہ بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے ایک ٹویٹر پیغام میں قطر کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے عالمی کپ کی میزبانی کرنے والے ملک کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ خود کوریڈیو میزبان، کالم نگار، قدامت پسند کارکن اور اسرائیل نواز عالمی اسپیکر کہلانے والے یائر نے ایک ٹویٹر پیغام میں دعویٰ کیا کہ قطر دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا حامی ہے، ان (قطریوں) کے پاس غلام ہیں، یہ عورتوں پر ظلم کرتے ہیں، ہم جنس پرستوں کو پھانسی دیتے ہیں، وہاں اسلام کے علاوہ کسی اور مذہب جیسے یہودیت، عیسائیت کی پیروی کرنا غیر قانونی ہے، حقیقت یہ ہے کہ یہاں (فٹ بال) ورلڈ کپ کا انعقاد شرمناک ہے، قطر کا بائیکاٹ ضروری ہے۔
یاد رہے کہ یائر نیتن یاہو کا تند و تیز بیان ایک دن بعد سامنے آئے جب ان کے والد نے ریپبلکن جیوش کولیشن کانفرنس میں عرب ممالک کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ متعدد عرب ممالک ایران کی دھمکیوں کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کسی جماعت پر پابندی نہیں، توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، نگران وزیراعظم
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
ستمبر
شمالی شام میں زلزلے سے ایک جیل منہدم؛ داعشی فرار
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:شمال مغربی شام میں قید قیدی جن میں زیادہ تر داعش
فروری
اسرائیلی دفاعی نظام میں سازش کرنے والوں کی کوئی مدد نہیں ہوگی
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی
اکتوبر
ریلوے کا عیدالاضحی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
?️ 20 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے
مئی
نیب ترامیم بل، چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور
?️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیف جسٹس سمیت سپریم
مئی
ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر مصر کا ردعمل
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں: مصر کے ایوان صدر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان
مارچ
سویلین کا ملٹری ٹرائل: میری تجویز مان لی جائے تو قانون نہیں ٹرائل کالعدم ہوگا، وکیل فیصل صدیق
?️ 3 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں
مارچ
دشمن کو غزہ اور لبنان میں ہونے والے جرائم کی قیمت چکانا ہوگی : مزاحمت
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کے مختلف مزاحمتی گروپوں نے الگ الگ بیانات میں بیروت
ستمبر