سچ خبریں:اپنے ملک سے سویڈن فرار ہونے والے 37 سالہ عراقی تارک وطن سیلوان مومیکا نے اعلان کیا کہ وہ 10 دنوں میں سٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے عراقی پرچم اور قرآن کا نسخہ نذر آتش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کئے کے اثرات سے واقف ہیں اور انہیں ہزاروں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
سیلوان مومیکا، جو صوبہ نینوا کے بخدیدہ میں واقع قراقوش کے علاقے میں پیدا ہوئے اور سوشل نیٹ ورکس پر خود کو مفکر، مصنف اور ملحد کے طور پر متعارف کراتے ہیں، بدھ کے روز سویڈش حکام کی حمایت میں اور تقریباً 200 مسلمانوں کی آنکھوں کے سامنے استنبول کی ایک مسجد کے سامنے قرآن پاک کی تلاوت کے نسخے کو آگ لگا دی۔
اس سے قبل عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے کہا تھا کہ قرآن پاک کی توہین کرنے والا شخص عراقی شہریت رکھتا ہے اسی وجہ سے ہم سویڈش حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسے عراقی حکومت کے حوالے کریں تاکہ ملکی قوانین کے مطابق اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔
سویڈن میں قرآن پاک کے نسخے کو جلانے کے بعد؛ عراقی وزارت خارجہ نے بغداد میں سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج کا اعلان کیا۔