?️
سچ خبریں:ترکی نے سویڈن میں ترک سفارت خانے کے سامنے ایک شدت پسند کو قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت دینے کے بعد اپنے ملک میں تعینات سویڈش سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا۔
سویڈش حکام کی جانب سے اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت دینے کے بعد ترک وزارت خارجہ نے انقرہ میں سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے سویڈن کو قرآن پاک کے بے حرمتی اور اسٹاک ہوم میں PKK سے متعلقہ حلقوں کی پروپیگنڈہ سرگرمیوں کے بارے میں خبردار کیا نیز ان اقدامات کو سہ فریقی یادداشت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
واضح رہے کہ سویڈن کی پولیس نے ایک سویڈش انتہا پسند کو ہفتہ کے دن ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کا نسخہ جلانے کی اجازت دے دی، یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل PKK کے حامیوں نے اسٹاک ہوم میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان کا مجسمہ لٹکا دیا جس پر انقرہ حکام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا،ان اقدامات کے بعد ترک وزیر دفاع ہولوسی آکار نے اپنے سویڈش ہم منصب سے ملاقات منسوخ کر دی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بھی درار آئی ہے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کا لانگ مارچ
?️ 25 مئی 2022پشاور(سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا
مئی
پشاور بھی آلودہ ترین شہروں میں شامل، پنجاب میں 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کا حکم
?️ 12 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کا دارالحکومت پشاور بھی اسموگ کے باعث آلودہ
نومبر
واٹس ایپ کے ویب ورژن میں صارفین کے متعدد نئےفیچرز متعارف
?️ 3 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا
نومبر
امریکہ کی مغربی سعودی عرب میں اپنے فوجی اڈوں کی توسیع
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:امریکی دہشت گرد تنظیم سینٹکام کے ترجمان نے مغربی سعودی عرب
فروری
غزہ جنگ میں اسرائیل کو درپیش چیلنج
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل ہم اخبار نے صیہونی حکومت کے ایک جنرل کے حوالے
دسمبر
آئی ایم ایف کی جانب سے حکومتی منصوبہ مسترد، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی
?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں
مارچ
کوپ-27 کے ’لاس اینڈ ڈیمیج‘ فنڈ پر عملی اقدامات ضروری ہیں، وزیراعظم
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شرم الشیخ کانفرنس میں ترقی
دسمبر
برطانیہ کا ایران مخالف اشتعال انگیز بیان
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایران کے خلاف ایک
مارچ