سچ خبریں:میڈیا رپورٹس میں فلسطینی اور صیہونی فریقوں کے درمیان جنگ بندی کے آغاز کے معاہدے کا ذکر کیا جا رہا ہے۔
فرانس 24 نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیوز میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی اور صہیونی فریقوں نے آج (بدھ) کی علی الصبح سے جنگ بندی کے نفاذ پر اتفاق کیا ہے۔ ان ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ جنگ بندی کی تجویز مصری اور قطری فریقین کی ثالثی کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی نگرانی میں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایسا اس وقت ہوا ہے جبکہ صیہونی جنگی طیاروں نے چند گھنٹے قبل غزہ کی پٹی کے بعض حصوں کو نشانہ بنایا تھا، تاہم اس جنگ بندی کے نفاذ سے غزہ کی پٹی میں نسبتاً امن ہے، درایں اثنا 2 فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ آج صبح سویرے سے نافذ ہو گیا ہے۔
ادھر صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس حکومت میں داخلی محاذ کے کمانڈروں نے میدان میں حالات کا جائزہ لینے کے بعد داخلی محاذ کی صورتحال کو معمول پر لانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے بعد کہا کہ غزہ پر صیہونی دشمن کا وحشیانہ حملہ فلسطینی قوم کی بہادری اور استقامت کا مقابلہ نہیں کر سکے گا اور ہم دشمن کے جرائم کے باوجود اپنی قوم کا دفاع کریں گے۔
حماس کے ترجمان کے مطابق فلسطینی قیدی رہنما اور مجاہد خضر عدنان کی شہادت کے بعد غزہ پر بمباری فلسطینی قوم کے خلاف ایک اور جرم ہے،حازم قاسم نے مزید کہا کہ ہم قسام کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں جو غزہ پر بمباری کے دوران اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کر رہے ہیں،صیہونی لڑاکا طیاروں کی طرف سے غزہ کی پٹی پر بمباری کے بعد فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے بھی اس پر ردعمل کا اظہار کیا۔
مشہور خبریں۔
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف انوکھی ہڑتال، سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر لگادیئے گئے
مارچ
نواز شریف کا پاسپورٹ نہ بنانے پر مسلم لیگ(ن) کا رد عمل سامنے آگیا
فروری
الیکشن ہوگئے، اب جیل میں رکھ کر کیا نکالنا ہے؟ فواد چوہدری
فروری
جی ایچ کیو میں جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد
مئی
فلسطین کی حمایت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے: پاکستان
نومبر
امریکہ کے لیے 2022 ایک مشکل سال
دسمبر
پاکستان میں عمران خان کے 450 حامی گرفتار
نومبر
عمران خان کی سیاست آرمی چیف کی تعیناتی کے گرد گھومتی ہے، بلاول بھٹو
نومبر