سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے کے ساتھ ہی اس پٹی کی انسانی اور صحت کے حالات پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو گئے ہیں۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال میں غذائی قلت اور خوراک کی کمی کے باعث 2 فلسطینی بچے دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے حالات ناگفتہ بہ
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے رابطہ کاری کے ڈائریکٹر رمیش راجاسنگھم نے منگل کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں کم از کم 576000 افراد غذائی قلت کے دہانے پر ہیں۔
اقوام متحدہ کے اس اہلکار کے مطابق لوگوں کی یہ تعداد غزہ کی آبادی کے ایک چوتھائی کے برابر ہے ، اگر اس انسانی بحران کے حل کے لیے کوئی اقدامات نہ کیے گئے تو غزہ میں قحط یقینی ہو جائے گا۔
نیز اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطۂ انسانی امور کے ترجمان نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت غزہ میں امدادی قافلوں پر حملے کرتی ہے اور امدادی کارکنوں کو ہراساں کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کی صورتحال؛ ہسپتال کے ڈائریکٹر کی زبانی
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطۂ انسانی امور کے ترجمان جینس لیرک نے جنیوا میں ایک اجلاس میں کہا کہ صہیونی افواج جان بوجھ کر انسانی امداد کے قافلوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور غزہ میں امدادی کارکنوں کو ہراساں اور گرفتار کر رہی ہیں، یہ صورت حال ناقابل قبول ہے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کا صیہونی فوج پر اچانک حملہ، متعدد فوجی ہلاک اور زخمی
نومبر
پی ٹی آئی ازاد کشمیر میں تاریخ رقم کر دی
جولائی
لاپتہ ہونے والے 2 امریکی فوجی کہاں گئے؟
جنوری
پنجاب انتخابات: امید کرتے ہیں مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے اور کوئی حل نکل آئے گا، چیف جسٹس
مئی
چین روس کو ہتھیار دے رہا ہے یا نہیں، امریکہ کیا کہتا ہے؟
جون
متحدہ عرب امارات کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں:چیئرمین سینٹ
مئی
ایران اور سعودی عرب آپسی فوجی تعاون کریں گے:روسی اخبار
جون
حکوت خلوص سے کام کر رہی ہے
اگست