فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونیوں کا نسل پرستانہ سلوک

فلسطینی

?️

سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونی حکومت کا سلوک نسل پرستانہ ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کے میڈیا ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت کا قیدیوں کے ساتھ سلوک نسل پرستانہ اور انتقامی ہے، اس کے علاوہ صیہونی حکومت کے فوجی قیدیوں اور ان کے اہل خانہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے ان کے گھروں کو تباہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صہیونی حکام فلسطینی قیدیوں کو طبی امداد فراہم کرنے سے بھی انکاری ہیں، جبکہ فلسطینی میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں 700 فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں 170 کم عمر قیدی اور 30 خواتین قیدی ہیں جن میں سے بعض حاملہ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

تاہم صیہونی ان سب چیزوں کی پرواہ کیے بغیر قیدیوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں انہیں ان کے اہل خانہ سے ملنے نہیں دیا جاتا جبکہ بہت سارے قیدیوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا گیا ہے یہاں تک کہ کئی قیدی ایسے ہیں جنہیں گرفتار کرنے کے بعد صیہونی فوجی ان کے گھروں کو حملہ کرتے ہیں اور اہل خانہ کی زد و کوب کے بعد مکان گرا دیتے ہیں جس کے نتیجہ میں قیدیوں کے اہل خانہ سخت پریشان ہوتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کر دیا گیا

?️ 27 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن)

امریکی شہریوں کا نتن یاہو کے دورے کے خلاف احتجاج

?️ 11 فروری 2026 سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کے مطابق، صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل: تین ارب افراد ناقص رہائش میں زندگی گزار رہے ہیں

?️ 19 مئی 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے باکو میں

محسن عزیز کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا

?️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں

ہیومن رائٹس واچ کا سعودی عرب سے یمنی تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا مطالبہ

?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے یمن میں جاری بحران پر زور دیتے

اسرائیل کیوں ہارا، حماس کیسے جیتی؟امریکی ماہرین کی زبانی

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی ماہرین نے غزہ جنگ

متعدد سعودی سرکاری افسران کرپشن کے الزام میں گرفتار

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ نے مالی بدعنوانی کے الزام میں اس ملک

اسرائیل کا چین کے خلاف اقدام؛کیا تل ابیب کی پالیسی میں تبدیلی آ رہی ہے؟

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے چین کے خلاف اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے