سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے بغیر کسی الزام کے حراست میں لیے جانے کے عمل کے خلاف فلسطینی قیدیوں کا احتجاج 83ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔
اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کا صیہونی حکومت کی جانب سے بغیر کسی الزام کے اپنی حراست کے خلاف احتجاج جاری ہے، فلسطینی قیدیوں کے کلب نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں نے مسلسل 83ویں روز بھی اسرائیلی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھا ہے تاکہ انتظامی حراستی پالیسی کے خاتمے کا مطالبہ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک 450 فلسطینی قیدیوں نے بغیر کسی الزام یا مقدمے کے، صرف نام نہاد صیہونی حکومت کے انتظامی حراستی قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی حراست کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے فوجی عدالتوں کی سماعتوں میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
تاہم صیہونی حکومت مزید انتظامی حراست کی سزائیں جارہی ہے ، فلسطینی قیدیوں کے کلب کے مطابق رواں سال کے آغاز سے فروری کے آخر تک جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کی تعداد 203 تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ قیدیوں اور جنگی قیدیوں کی رہائی کے لیے قائم فلسطینی اتھارٹی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت کی جیل انتظامیہ نے اسرائیل کی مختلف جیلوں میں قید تمام قیدیوں کو نئی سزائیں سنائی ہیں۔