?️
سچ خبریں:فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات میں اضافے کے بعد، فلسطینی قومی اور اسلامی تنطیموں نے ایک بیان میں ہر طرح سے صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی قومی اور اسلامی تنظیموں کے سربرہان نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے معاندانہ اور مجرمانہ اقدامات نیز اس حکومت کی منظم دہشت گردی اس قوم کے آزادی حاصل کرنے کے عزم اور موقف کو متاثر نہیں کرے گی۔
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قومی اور اسلامی تنظیموں نے اپنے اجلاس میں ایک بیان جاری کیا جس میں غاصب صیہونی حکومت کا ہمہ جہت مقابلہ کرنے پر زور دیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق مذکورہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے پے درپے حملے اور راکٹوں کے ذریعے قتل و غارت گری کے واقعات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ فلسطینی قوم کو نشانہ بنانے میں غاصب حکومت کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس دوران روزانہ کی بنیاد پر متعدد افراد شہید ہوچکے ہیں۔
بیان میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینی شہریوں پر روزانہ حملوں، درختوں کی کٹائی اور وقت اور جگہ کی تقسیم کے مقصد سے مسجد اقصیٰ پر حملے کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا کہ ان اقدامات سے فلسطینی قوم کی مزاحمت کو تقویت ملتی ہے اور اس میں شدت آتی ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی
?️ 6 مئی 2025مظفرآباد (سچ خبریں) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس
مئی
غزہ کی حمایت میں قطری عوام کی مہم
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:قطر کی ہلال احمر کمیٹی نے غزہ سے وفاداری کے نام
اگست
مصر کی غزہ کے انتظام کے لیے کمیٹی کی تجویز؛حماس کے سینئر رکن کا انکشاف
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ مصر
نومبر
سعودی فوج کا یمن کے شہر صعدہ کے رہائشی علاقوں پر راکٹ اور توپ خانے سے حملہ
?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے یمن کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں سے
جولائی
ڈونلڈ ٹرمپ کی مستقبل کی خارجہ پالیسی میں اسرائیل اور یوکرین کے تناظر کا تجزیہ!
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے تجزیے میں ایک برطانوی
جنوری
شام کی عرب لیگ میں واپسی زیر غور
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:عرب لیگ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے زور دیا کہ اس
جون
بائیڈن کے اپنے بیٹے کو معاف کرنے پر ٹرمپ کا ردعمل
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن
دسمبر
سعودی عرب میں حکومت کے خلاف مظاہروں کی بڑھتی لہر
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے متعدد شہروں میں لگی شاہ سلمان اور بن
جولائی