?️
سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی سینٹر فار پولیٹیکل اینڈ کرسچن اسٹڈیز کی جانب سے کیے گئے تازہ ترین سروے میں زیادہ تر فلسطینی مغربی کنارے میں حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلح گروپوں کی تشکیل سے متفق ہیں۔
فلسطینی سینٹر فار پولیٹیکل اینڈ کرسچن اسٹڈیز کی جانب سے 7 سے 11 جون تک غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق زیادہ تر فلسطینی مقبوضہ علاقے میں صیہونی قبضے کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلح گروپوں کی تشکیل پر متفق ہیں۔
مزید پڑھیں:فلسطینی مزاحمتی تحریک نے فلسطینی جوانوں سے کیا کہا ہے؟
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 71 فیصد فلسطینی عرین الاسود اور جنین بٹالین جیسے گروپوں کی تشکیل سے متفق ہیں، بشرطیکہ یہ گروہ خود فلسیطنی اتھارٹی کے احکامات کے تحت نہ ہوں اور اس کی سکیورٹی فورسز کا حصہ نہ ہوں۔
اس کے علاوہ اس سروے میں حصہ لینے والے 80% لوگ موجودہ گروہوں کے فلسطینی اتھارٹی کے سامنے ہتھیار ڈالنے اور تخفیف اسلحہ کے خلاف تھے جبکہ صرف 16% اس مسئلے سے متفق تھے۔
اس سروے میں شامل 86 فیصد لوگوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی اتھارٹی کو قابضین سے مقابلہ کرنے کے بہانے مسلح گروہوں کے لوگوں کو گرفتار کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
مزید:ہماری کوئی سرخ لکیر نہیں؛عرین الاسود کی صیہونیوں کو دھمکی
سروے میں شامل 58 فیصد کا خیال تھا کہ مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں مسلح گروہوں نے ترقی کی ہے اور 50 فیصد نے تیسرے انتفاضہ کے آغاز تک سلامتی کی صورتحال کے بگڑنے کی پیش گوئی کی۔


مشہور خبریں۔
ریاض ایئرپورٹ کی بندش بن سلمان کے لیے تیل کی سپلائی منقطع ہونے سے زیادہ خطرناک؛ سعودی مخالف رہنما کا دعویٰ
?️ 11 اکتوبر 2026سچ خبریں:سعودی حکومت کے مخالف رہنما سعد الفقیہ کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی سازش جڑ سے ختم: شیخ نعیم قاسم
?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں:حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے
فروری
سعودی عرب خون کی ندیاں؛ایک دن میں81 افراد کے سر قلم
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے اس ملک کی تاریخ میں پہلی
مارچ
آل سعود صیہونیوں کو خوش کرنے کے لیے کیا حرکتیں کرتے ہیں؟ انصار اللہ کے سربراہ کی زبانی
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے تاکید کی
اپریل
کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں مزید شفافیت آئے گی، قاضی فائز عیسیٰ
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ
جنوری
ایران کے خلاف جنگ نے برطانیہ کے دفاعی نظریے کو بدل دیا
?️ 30 جون 2026سچ خبریں: امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحانہ جنگ میں
جون
مزاحمت کا واضح انتباہ
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: آج فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کے خلاف جنگ کے دوران
فروری
خلیجی ممالک کے مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے پر جنگ کے سائے، امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو نئے خطرات
?️ 9 نومبر 2026سچ خبریں:خلیجی ممالک میں مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کے منصوبے امریکی
نومبر