?️
سچ خبریں:فلسطینی تنظیموں نے یہودیوں کی عیدوں کے دوران مسجد الاقصی پر یلغار کے صیہونی منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینی عوام سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسجدالاقصی میں حاضر ہونے کی اپیل کی ہے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق بعض فلسطینی گروہوں نے کہا ہے کہ انتہاپسند یہودیوں کی سرگرمیوں سے یوں دکھائی دیتا ہے کہ وہ 26 ستمبر کو مسجد الاقصیٰ پر ایک مرتبہ پھر یلغار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اسی لئے فلسطینی گروہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پیر اور منگل کے روز بڑے پیمانے پر مسجد الاقصیٰ پہنچ جائیں۔
فلسطینی تنظیموں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مسجد الاقصیٰ کی حفاظت و پاسداری کرنا ہماری ذمہ داری ہے تمام فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ یہودیوں کی یلغار کو روکنے کیلئے تیار رہیں،بیت المقدس شہر میں ہی مسجد الاقصیٰ واقع ہے جو مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے اور یہ فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے جو مسلمانوں کے تین اہم ترین و مقدس ترین مقامات میں شمار ہوتی ہے۔
مسجد الاقصیٰ جو شہر بیت المقدس میں اسلامی فلسطینی تشخص کی علامت ہے، ہمیشہ صیہونیوں کی جارحیتوں کی زد پر رہتی ہے اور غاصب صیہونی حکومت یہاں مسلسل اپنی تخریبی و تباہ کن کارروائیاں انجام دیتی رہتی ہے، تاہم فلسطینی عوام ان کاراوائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اور اس مقدس مقام کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا ہمارا کوئی منصوبہ نہیں ہے: ٹرمپ کے نائب
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے معاون صدر نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کی
اگست
عمران خان مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ ریفرنس
جون
بھارت نے حملوں کے دوران شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا۔ خواجہ آصف
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
مئی
صیہونی فوج کی حماس کے خلاف ناکامی؛ صیہونی میڈیا کی رپورٹیں
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:عبری زبان کے ذرائع ابلاغ نے کھل کر اعتراف کیا ہے
جنوری
صدر مملکت کی عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل
?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر پاکستان عارف علوی نے عوام سے احتیاطی تدابیر
اپریل
غزہ میں صہیونی ریاست کی سفاکیت ایک بار پھر شروع
?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست نے غزہ میں نسل کشی اور جارحیت کو
مئی
کیا امریکہ اس وقت کوئی جنگ جیتنے کے قابل ہے؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے سابق سینئر مشیر کا کہنا ہے کہ اس
اپریل
کورونا: صورتحال خطرناک، مزید 148 افراد انتقال کر گئے
?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہے اور کورونا
اپریل