سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت کے ایک اہلکار نے اس پٹی کے مکینوں کی تباہ کن صورتحال اور بے گناہ فلسطینیوں کی شدید بھوک سے آگاہ کیا۔
غزہ کی پٹی کی وزارت صحت کے ترجمان نے الجزیرہ چینل کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ صیہونی غاصبوں نے غزہ کی پٹی کے باشندوں کے خلاف ایک نئی جنگ شروع کی ہے جسے بھوک جنگ کا نام دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 10 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کی تشویشناک صورتحال،وجہ؟
انہوں نے مزید کہا کہ بھوک کی وجہ سے مرنے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،ان شہداء کا فلسطینی بچے نمایاں حصہ ہیں۔
اس فلسطینی اہلکار نے مزید کہا کہ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل بچوں کو بھوک کی وجہ سے مرنے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی قابض تمام انسانی تنظیموں کی سرگرمیوں اور غزہ کی پٹی میں انسانی امداد پہنچنے سے روکتے ہیں،خاص طور پر کمال عدوان ہسپتال کی معطلی کے بعد غزہ کی پٹی کے شمال میں صحت کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے جنگی جرائم کے جواب میں دا سلوا کی جرات اور عرب سراب کی خاموشی
غزہ کی پٹی کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت جان بوجھ کر انسانی امداد کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے روکتی ہے تاکہ اس علاقے کے باشندوں کی نسل کشی کی راہ آسان ہوسکے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا
فروری
سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ہے: فواد چوہدری
نومبر
حکومت سندھ کا صوبے بھر میں آٹا 95 روپے فی کلو فروخت کرنے کا اعلان
جنوری
غزہ میں اسرائیلی نسل کشی پر ہیگ ٹریبونل کا اہم پیغام
جنوری
کورونا وائرس کی چوتھی لہرکا بھی کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں:فواد چوہدری
اگست
پاک فوج کا سربراہ ایسا انسان ہونا چاہیے جو ہر قسم کی تنقید، شک و شبہ اور غلطیوں سے پاک ہو
مئی
غزہ میں امریکہ اور اسرائیل دونوں کو منھ کی کھانا پڑی؟ پینٹاگون کے سابق مشیر کا انکشاف!
اکتوبر
مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم
ستمبر