🗓️
سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران نائب سربراہ جنرل فدوی کا کہنا ہے کہ فلسطین اسلام اور انقلاب کا سب سے پہلا مسئلہ تھا، ہے اور رہے گا۔
سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر انچیف جنرل فدوی نےکہا کہ امام خمینی نے اپنی اسلامی تحریک کے پہلے ہی دن فلسطین کو اسلام کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیا اور اپنے حملے کی نوک کو صہیونی رجیم اور شیطان بزرگ امریکہ کی جانب کیا،انہوں نے کہا کہ اہل حق آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں کیونہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کیا ہے، انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کیا ان طویل سالوں کے دوران اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا؟ کیا فلسطین کے عوام دس سال پہلے جیسے ہیں؟
جنرل فدوی کا کہنا تھا کہ باطل قوتیں اہل حق کی شرائط ماننے پر مجبور ہیں، حالیہ تین دنوں میں صہیونی شیطانوں نے اپنے احقمانہ اقدام کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر شکست کا مزا چکھا،انہوں نے کہا کہ جس طرح آیت اللہ خامنہ ای نے کہا اور شہید سلیمانی نے فلسطینیوں کے ہاتھ بھرے، یہ سلسلہ دائمی ہے اور اسلامی انقلاب کی سپاہ ہمیشہ ان کے ہاتھ بھرتی رہے گی، یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنی ذمہ داری پر ہمیشہ کی طرح عمل کرتے رہیں گے ،اہل حق کو کامیابی اللہ تعالیٰ عطا کرے گا، نتیجہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے جبکہ بعض ملکوں کی جانب سے اس قرآنی اصول کے نہ سمجھنے پر تعجب ہے۔
جنرل فدوی نے زور دے کر کہا کہ فلسطین اسلام اور انقلاب کا سرفہرست مسئلہ تھا، ہے اور رہے گا اور اسرائیل کی نابودی تک رہے گا، انہوں نےکہا کہ ہم نے دیکھا کہ مغربی کنارہ بھی غزہ کی طرح کھڑا ہوگیا ہے، ان شاء اللہ یہ قیام کامل ہوں اور صہیونیوں کے خوف کو بڑھائیں تاکہ ہم ان کے زوال اور صفحہ ہستی سے مٹنے دیکھ پائیں۔
مشہور خبریں۔
یورپی یونین میں شامل ہونے پر ترکی کے ساتھ یوکرین جیسا سلوک کیا جائے: اردوغان
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور کوسوو کے صدر
مارچ
آنکھوں کو متاثر کرنے والا انجیکشن مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے، نگران وزیر صحت
🗓️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی کیوں نہیں ہو رہی؟ روس کی زبانی
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے جنگ بندی کے
دسمبر
نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی صوبے میں انسداد ملیریا مہم شروع کرنے کی ہدایت
🗓️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے
اگست
سلطان عمان کا روس یوکرائن بحران پر ردعمل
🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:عمان کے بادشاہ نے یوکرائن میں روسی فوجی آپریشن پر ردعمل
مارچ
خیبرپختونخوا حکومت کا آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کا فیصلہ
🗓️ 30 نومبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے آئینی بینچ تشکیل نہ دینے
نومبر
تائیوان چین کے ساتھ ممکنہ جنگ جیت جائے گا!
🗓️ 13 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ ہے کہ اس نے اس
جنوری
حکومت سندھ نے 19 اگست تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا
🗓️ 8 اگست 2021سندھ (سچ خبریں) حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم نے اپنے ماتحت تمام
اگست