سچ خبریں: کینیڈا کی آبادی کے ایک بڑے حصے نے اس ملک کے دارالحکومت میں ایک مظاہرہ کر کے فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ہزاروں افراد نے غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور اس علاقے کے لوگوں کے خلاف جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میںAPEC سربراہی اجلاس کے سامنے مظاہرین کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
سی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرہ کینیڈین پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے کیا گیا اور شرکاء نے غزہ میں جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا بھی صیہونی جارحیت کے خلاف بولنے پر مجبور
مظاہرین نے فلسطین کی آزادی اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بھی لگائے۔
یہ مظاہرہ خطے میں جنگ کے آغاز کے بعد کینیڈا میں غزہ کی حمایت کا سب سے بڑا مظاہرہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی ممالک کے حکمرانوں کے برعکس ان ممالک کی عوام ظالم کا ساتھ نہیں دے رہی ہے بلکہ مظلوم کے حق میں آواز بلند کر رہی ہے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ آزادی بیان نعرے لگانے والے ان ممالک میں ان کے لیے مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں لیکن پھر بھی وہ حق کا ساتھ دے رہے ہیں۔