فلسطین میں امریکہ کے خلاف مظاہرے

مظاہرے

🗓️

سچ خبریں:فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے خلاف مظاہروں کی اپیل پر مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
شہاب نیوز کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے فلسطینی نوجوانوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعرات کے روز تک رام اللہ میں امریکہ مخالف مظاہرے کریں، امریکی صدر جو بائیڈن آج سے مغربی ایشیا کا دورہ شروع کرنے والے ہیں جہاں وہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مقبوضہ فلسطین کا دورہ کریں گے، ان کے پروگرام میں سعودی عرب کا دورہ بھی شامل ہے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقات کرنے کے علاوہ خلیج فارس کے رکن ملکوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں عوام سے کئے جانے والے اپنے وعدوں سے منہ پھیر لیا ہے،انہوں نے انتخابی کیمپین کے دوران سعودی عرب کو انسانی حقوق کے حوالے سے سخت ہدف تنقید بنایا تھا اور کہا تھا کہ سعودی عرب انسانی حقوق کی پاسداری نہیں کر رہا اس لئے وہ اس ملک کے ساتھ تعلقات کو فروغ نہیں دیں گے اور یمن کے خلاف سعودی جارحیت بند ہونی چاہئے۔

لیکن اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انکا موقف بدل چکا ہے ، وہ اب نہ تو یمن کے خلاف سعودی جارحیت ختم ہونے کے خواہاں رہ گئے ہیں اور نہ ہی سعودی عرب میں انسانی حقوق منجملہ جمال خاشقجی کے قتل کا معاملہ ان کو کھٹکتا ہے۔

تیل کی بڑھتی قیمتوں کے بعد اب امریکی صدر نے سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا، جس نے واضح کر دیا ہے کہ امریکہ کے ذاتی مفادات اس کے لئے ہر چیز حتیٰ انسانی حقوق پر فوقیت رکھتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سے دوریاں تقریبا ختم ہو گئیں.

🗓️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کا

روس تمام محاذوں پر دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے: پیوٹن

🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ہفتہ کی شام یونائیٹڈ رشیا

ایران اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف پر عزم

🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو

انسٹا گرام انتظامیہ نے صارفین کو اہم خوشخبری سنا دی

🗓️ 28 اکتوبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں)انسٹا گرام انتظامیہ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے

نیتن یاہو جنوبی شام میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟

🗓️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے

تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کون ہیں؟

🗓️ 7 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے منگل کو ایک بیان میں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے پاکستان کو بچا لیا

🗓️ 12 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کی حکومت مین شروع کیے گئے

داعش کے ہاتھوں افریقہ میں قتل عام

🗓️ 31 مئی 2021سچ خبریں:افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں داعش تکفیری دہشت گردوں سے وابستہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے