?️
سچ خبریں:فرانسیسی پارلیمنٹ کے 38 اراکین نے صہیونیوں کے نسل پرستی پر مبنی جرائم کی وجہ سے اس غیر قانونی ریاست پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
فرانسیسی بائیں بازو کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 38 ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف ریاستی جرائم اور نسل پرساتہ اقدامات کی مذمت پر مبنی ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں اسرائیل کو اسلحے کی فراہم کے خلاف پابندی سمیت دیگر ضروری پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرنے کے علاوہ فرانس حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔
اس قرار داد کو نسل پرست صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف ادارہ جاتی مظالم کا عنوان دیا گیا ہے،اب تک فرانس کی قومی اسمبلی میں اس قرار داد کی 38 ارکان نے تائید کی ہے، یہ تمام ارکان بائیں بازو کے نظریات رکھنے والی جماعتوں سے وابستہ ہیں۔
اسرائیلی ریاستی مظالم اور نسل پرستانہ جرائم کے خلاف تیار کی گئی قرار داد 13 جولائی کو کمیونسٹ رکن پارلیمنٹ جین پال لیکوک نے جمع کرائی تھی،تاہم جمعہ کے روزاس پر بحث شروع ہو گئی، قرار داد پر دستخط کرنے والوں میں فرانس کے سابق صدراتی امیدوار فابین روسیل کے علاوہ فرانس پراوڈ پارٹی اور گرین پارٹی کے ارکان بھی شمال ہیں جنہوں نے اسرائیلی ظلم و جبر کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس طرح بین الاقوامی سطح پر فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی جائے گی۔
قرار داد کے مسودے میں اسرائیلی حکومت اور اسرائیل کے سیاسی نظام کو ادارہ جاتی نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ایک قابض ریاست کے طور پر وجود میں آئی ہے اور جبر اس کے سسٹم کا حصہ ہے جسے ایک خاص گروہ کنٹرول کرتا ہے جو فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کا مرتکب ہوتا ہے اور انہیں اپنے قبضے میں رکھنا چاہتا ہے۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں متعدد فلسطینی گرفتار
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں
فروری
ہم اسرائیل کی بار بار خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کریں گے: نبیہ بری
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جنگ بندی معاہدے
دسمبر
زیلینسکی بدعنوانی کا شکار
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:یوکرین کی فوج کے جنرلوں میں سے ایک سرگئی کریونوس نے
اگست
عمران خان نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا
?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے رواں ہفتے کے آغاز پر
اکتوبر
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ویب پورٹل نے صہیونی ریاست کے وزیراعظم
اپریل
مزاحمت دنیا میں ایک اہم کھلاڑی
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:الوفاء للمقاومہ دھڑے کے رکن، إیهاب حماده نے اس بات پر
اگست
یمنی فوج کا بہار فتح نامی آپریشن کی تفصیلات کا اعلان
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ وہ اتوار
اکتوبر
امریکی کمپنی کا افغان بلاک کے اثاثوں سے معاوضہ کا مطالبہ
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: واشنگٹن، ڈی سی میں قائم بین الاقوامی لاء فرم ہوگن
جنوری