غزہ کے ہسپتالوں کے خلاف جنگ جاری

غزہ

?️

سچ خبریں: جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوج کے جرائم کے 77 ویں دن اعلان کیا کہ غزہ میں شہداء کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور ہسپتال اور طبی عملہ تل ابیب کے اہداف جنگ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

7 اکتوبر سے لے کر آج تک صیہونی حکومت کی جارحیت کے متاثرین کی تعداد 20057 شہید اور 53320 زخمی ہو چکی ہے،صرف گزشتہ 2 دنوں میں 390 فلسطینی شہید اور 734 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں شہداء کی تعداد میں اضافہ

یہ غزہ کی پٹی پر تل ابیب کے جنگی طیاروں کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کے حوالے سے وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار ہیں۔

الجزیرہ کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ آج صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے علاقے بنی سہیلا پر اپنی توجہ مرکوز کر لی ہےجبکہجبالیا کیمپ پر اسرائیل کے بھاری توپ خانے اور فضائی بمباری میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کے علاقے الجرن میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی مسلسل بمباری کے باعث بڑی تعداد میں عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں اور طبی ٹیمیں اس مقام تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

غزہ کی پٹی کے حکام اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی فوج کے تباہ کن حملوں کے 20 ہزار متاثرین میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

یہ حملے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور ایک بے مثال انسانی تباہی کا سبب بنے ہیں اور تل ابیب کے جرائم کے خلاف عالمی خاموشی کو توڑ دیا ہے۔

اقوام متحدہ اور اس سے منسلک اداروں نے متعدد بار کہا ہے غزہ کے محکمہ صحت کو 77 دنوں سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی بڑی تعداد میں شہداء اور زخمیوں کی دیکھ بھال بھی نہیں ہو سکتی ہے لہذا انہوں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور فوری طبی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں شہداء کی بڑھتی تعداد

سائبر اسپیس استعمال کرنے والے غزہ کی پٹی میں اسپتالوں کی ابتر صورتحال اور طبی عملے کی تکالیف کی تصویریں شائع کررہے ہیں، حتیٰ کہ ان میں سے ایک نے لکھا کہ کویت کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر ننگے پاؤں زخمیوں کے علاج کے لیے آئے۔

مشہور خبریں۔

داعش کی وحشیانہ فلمیں بنانے والے کو عمر قید کی سزا

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:داعش کے وحشیانہ کلپس اور ویڈیوز بنانے والے محمد خلیفہ کو

کارتک آریان کو فلم دوستانہ 2 سے کیوں باہر کردیا گیا؟

?️ 17 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)اداکار کارتک آریان کو فلم دوستانہ 2 سے باہر نکال

حکومتی اقدامات تاحال بے سود، یوریا کی قیمت میں مزید اضافہ

?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی دعوے اور اقدامات تاحال بے سود ثابت

دبئی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر طیارہ حادثہ

?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر دو مسافر طیارے آپس

یوٹیوب پر ہنگامی طبی امداد کے مواد کی تلاش کو آسان بنا دیا گیا

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے

صدام کو پکڑنے پر مبنی امریکی آپریشن کی کہانی فرضی تھی: امریکی فوج کےعراقی مترجم

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق پر اپنے حملے کا جواز پیش کرنے اور عالمی رائے

یمنی "جوابی حملے” کے خوف سے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس کا مقام تبدیل

?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: صہیونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمنی

ملک میں کورونا وائرس پھر سے پھیل رہا ہے

?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے